لبنان

قابض صیہونی بحری فوج کی لبنانی سمندری حدود کی خلاف ورزی

شیعیت نیوز: قابض صیہونی بحری فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

صیہونی بحریہ کے ہاتھوں آئے دن لبنان کی بحری، بری اور ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبروں کے درمیان تازہ واقعہ میں صیہونی بحری فوج کی طرف سے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلیمانی کا پیکر شام، لبنان اور پاکستان لے جایا جاتا تو وہاں عظیم الشان استقبال کیا جاتا، رہبر معظم

اس بار خود ساختہ اسرائیلی حکومت کی بحریہ نے جمعہ کو لبنان کے راس الناقورہ کے علاقے میں لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جنگی کشتیاں راس ناقورہ میں لبنان کی سمندری حدود میں داخل ہوئیں اور 8 منٹ تک گشت لگاتی رہیں۔

لبنانی فوج نے بتایا کہ اس سے ایک دن پہلے جمعرات کو بھی صیہونی جنگی کشتیوں نے دو بار لبنان کی آبی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس کی ہدایت پر وحدت یوتھ پاکستان کی جانب سے مری میں امدادی سرگرمیاں جاری

لبنانی فوج کے مطابق جمعرات کو ایک صیہونی جاسوسی ہوائی جہاز نے لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی گھنٹے لبنانی شہروں کے اوپر پرواز کر کے معلومات اکٹھا کیں۔

یاد رہے کہ صیہونی فوج بین الاقوامی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے دن لبنان کی بری، بحری اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

لبنان صیہونی حکومت کی طرف سے قرارداد 1701 کی آئے دی خلاف ورزی کی سیکورٹی کونسل میں بارہا شکایت کر چکا ہے لیکن اب تک اسے روکنے کے لئے اس کونسل نے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button