اہم ترین خبریںپاکستان

3جمادی الثانی یوم شہادت دختر پیغمبر اکرم ؐ حضرت فاطمہ زہرا (س) پر ملک بھرمیں عزاداری جاری

واضح رہے کہ شیعیان حیدرکرارؑ ہر دو روایات کے پیش نظر اسلامی کلینڈ ر کے مطابق13 جمادی الاول اور 3 جمادی الثانی دونوں تاریخوں حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شہادت مناتے ہیں

شیعیت نیوز: 3جمادی الثانی یوم شہادت دختر پیغمبر اکرم ؐ حضرت فاطمہ زہرا (س) پر ملک بھرمیں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے ۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں مجالس اور جلوس ہائے عزا کا انعقاد مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ کیاجارہاہے۔

تفصیلات کےمطابق شہزادی کونین، خاتون جنت ، دختر پیغمبر اکرمؐ جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی مجالس و عزاداری کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہیرو محافظ معمارانِ قوم شہید اعتزاز حسن کی ساتویں برسی خاموشی سے گذر گئی، حکومت سوتی رہ گئی

کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، سکردو، گلگت، پشاور سمیت ہر شہر اور قصبے میں مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں اور جلوس ہائے عزا برآمد کیئے جارہے ہیں ۔علماء و خطباء جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت، ان کے فضائل اور مصائب بیان کررہے ہیں۔جبکہ مختلف شہروں میں جنت البقیع اورجناب سیدہؑ کے گھر و در کی منظر کشی بھی کی گئی ہے ،جس پر ظالموں نے آگ لگائی اور جناب شہزادی کونینؑ کی شہادت واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ شیعیان حیدرکرارؑ ہر دو روایات کے پیش نظر اسلامی کلینڈ ر کے مطابق13 جمادی الاول اور 3 جمادی الثانی دونوں تاریخوں حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شہادت مناتے ہیں۔ جبکہ گذشتہ چند سالوں سے ان دونوں تاریخوں کے درمیان مسلسل 20روز تک مجالس عزا اورجلوس و عزاداری کا سلسلہ بھی جاری نظر آرہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button