دنیاشہید قاسم سلیمانی (SQS)

سردار سلیمانی کا قتل امریکی جنگی جرائم کی واضح مثال ہے، چینی ترجمان وانگ و نبین

شیعیت نیوز: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ و نبین نے آج ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے سردار سلیمانی کو شہید کرکے جنگی جرائم کا واضح ارتکاب کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے ترجمان وانگ و نبین نے شہید سلیمانی کے قتل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے اور شہید سلیمانی کا قتل بھی امریکہ کی کھلی دہشت گردی کا نمونہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ و نبین نے کہا کہ امریکہ نے شہید سلیمانی کو قتل کرکے جنگی جرائم کی واضح مثال پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، عالمی قوانین کی توہین ہے، یورپی رکن پارلیمنٹ

دوسری جانب ممتاز ہسپانوی تجزیہ کار یوسف فرنانڈیز نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر کہا کہ ایران کے عظیم کمانڈر کی میراث خطہ کی عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد ہے۔

ممتاز ہسپانوی تجزیہ کار یوسف فرنانڈیز نے میڈرڈ میں ایک انٹرویو میں کہا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت کی عراق سے لے کر وینزویلا تک دنیا بھر کی حکومتوں اور لوگوں نے بڑے پیمانے پر مذمت کی ہے، اس طرح جرم کے ارتکاب کا نہ صرف یہ کہ سراہنا نہیں ہوا بلکہ اس نے خطے میں امریکی پوزیشن کو بہت کمزور کر دیا ہے۔

فرنانڈیز نے 20 سالہ جنگ کے بعد افغانستان سے امریکی انخلاء کو واشنگٹن کے لیے شرمناک شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگوں میں سے ایک تھی جس میں اس کی فوج طالبان گوریلوں کو شکست دینے میں ناکام رہی۔

اسی طرح عراق سے اگرچہ امریکہ نے اپنی افواج کی ایک خاصی مقدار واپس بلا لی ہے، تاہم اس نےاس ملک میں ایسے ہزاروں مشیر چھوڑ دیے ہیں جنہیں عوام نے مسترد کر دیا ہے اور مستقبل قریب میں وہ بھی وہاں سے نکل جانے پر مجبور ہو جائیں گےجبکہ عراقی مزاحمتی تحریکیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ، جو کہ ہمیشہ سے ہی اپنے ملک میں امریکی موجودگی کی مخالف رہی ہیں ، ہمیشہ ان کے جانے کی ضرورت پر زور دیتی ہیں۔

ہسپانوی مسلم فیڈریشن کے سکریٹری نے یہ بھی یاد دلایا کہ لبنان، شام اور فلسطین کے عوام بھی جنرل سلیمانی کے لیے عظیم درجہ کے قائل ہیں کیونکہ اس عظیم کمانڈر نے تکفیری دہشت گردی اور صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں اس سرزمین کے لوگوں کی مدد کی جس کی بدولت دہشت گردو ں کاناقابل تسخیر ہونے کا خواب چکنا چور ہوگیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button