اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی طیاروں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کا روسی ساختہ سام 7 میزائلوں سےحملہ

شیعیت نیوز: اتوار کی درمیانی شب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی۔ اس موقعے پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض دشمن کے جنگی طیاروں کے خلاف سام 7 میزائلوں کا استعمال کیا۔ اس نوعیت کا میزائل طیاروں کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

قدس پریس کےنامہ نگارنے فلسطینی مزاحمت کے ایک ذریعےکے حوالے سے بتایا کہ مزاحمت کے فضائی دفاع یونٹ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے’سام 7‘ میزائلوں کا استعمال کیا۔ یہ میزائل ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سام 7 طرز کے دو میزائل اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں پر داغے گئے۔

یہ میزائل اس وقت داغے گئے جب اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر القادسیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی تھی۔

ذرائع کہنا ہے کہ سام 7 اسٹیریلا روسی ساختہ میزائل ہیں جو طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ حجم کے اعتبار سے یہ ایک چھوٹا میزائل ہے جو’14 اعشاریہ 5‘ اینچ کے دھانے والی توپ کے ذریعے داغا جاتا ہے۔

یہ میزائل 3700 میٹر تک مار کرسکتا ہے۔اسے سوویت یونین کے دور میں استعمال کیا گیا تھا اور سنہ 1968ء میں سوویت فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن نے محمد بن سلمان کو استثنیٰ نہیں دیا، سفارتی ذرائع

دوسری جانب اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بمباری کی۔ خان یونس میں بمباری کی آوازیں سنی گئیں۔

نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں قادسیہ سائٹ کو تقریبا10 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ تاہم اس بمباری میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی میں بعض اہداف پر بمباری کرتے رہتے ہیں۔

فلسطینی مقامی ذرائع نے بتایا کہ مزاحمت کاروں کی طیارہ شکن توپوں نے غزہ کی پٹی پرجنگی طیاروں پر فائرنگ کی۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج کے طیاروں کی غزہ کی پٹی پر نچلی جاری رکھی ہوئی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button