دنیا

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور بندر یافا میں تین دھماکے

شیعیت نیوز: اسرائیلی دارالحکومت علاقہ تل ابیب اور بندر یافا میں تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں ۔ دوسری طرف اسرائیل کا امریکہ سے جدید ہیلی کاپٹر اور ری فیول طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق تل ابیب اور بندر یافا میں تین دھماکے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے تین میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج ان کے بارے میں تحقیق کررہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے دفاعی معاہدے کیے ہیں، جس کے تحت تل ابیب سی ایچ 53 کے ہیلی کاپٹر اور دو بوئنگ کے سی 46 (فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے) حاصل کرسکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے کی مالیت 3 ارب 10 کروڑ ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قلندیہ مہاجر کیمپ ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی نوجوان زخمی

اسرائیلی وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا یہ معاہدہ اسرائیل کی فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا اور اس میں 6 اضافی ہیلی کاپٹر خریدنے کا آپشن بھی شامل ہے۔

بیان کے مطابق ہیلی کاپٹرز 2026 میں اسرائیل پہنچیں گے۔ چیف میٹریل کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل شمعون سنسیپر نے کہا کہ فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے 2025 سے پہلے حاصل نہیں کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سی 46 کی ترسیل کو آگے لانے کی کوشش کر رہا تھا اور آخر کار ان میں سے چار چاہتا تھا۔

اسرائیلی میڈیا نے امید ظاہر کی کہ فضا میں رہ کر ایندھن بھرنے والے طیارے ایران کی جوہری تنصیبات پر طویل خطرے والے فضائی حملے کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ جنرل شمعون سنسیپر نے کہا کہ فضائیہ کی موجودہ ایندھن بھرنے کی صلاحیت اس کے مشن کے لیے کافی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button