ایران

ایرانی سرحدوں میں کسی بھی قسم کے سیکورٹی مسائل نہیں ہیں، بریگیڈئیر جنرل اشتری

شیعیت نیوز: ایران کی قانون نافذ کرنے والی فورس کے کمانڈر انچیف بریگیڈئیر جنرل اشتری کہا ہے کہ ملک میں پائیدار سلامتی قائم ہے اور ہماری سرحدوں میں کسی بھی قسم کے سیکورٹی کے مسائل نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل حسین اشتری نے کاشان میں منعقدہ ’’حاج قاسم کا ٹائم‘‘ کی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی محافظین، ایران کے قانون نافذ کرنے والے سرحدی محافظ، ایران کی مسلح افواج اور پاسداران اسلامی انقلاب کے اہلکار، پوری چوکسی کے ساتھ سرحدوں پر موجود ہیں اور کسی بھی اقدام سے قبل کسی بھی حرکت کو ناکام بنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے سیمرغ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا، امریکہ سیخ پا

بریگیڈئیر جنرل اشتری نے مزید کہا کہ ایران کے معزز لوگوں کے پولیس کے ساتھ بہت اچھے تعاون اور سیکورٹی گارڈز کی چوکسی کی وجہ سے، شہروں کے اندر حالات پرسکون اور اچھے ہیں۔

ایران کی قانون نافذ کرنے والی فورس کے کمانڈر انچیف نے پولیس انٹیلی جنس سے متعلق کہا کہ یہ منصوبہ اس سال ایران کی پولیس فورس کے ہفتہ کے دوران شروع کیا گیا تھا اور ’’میرے پولیس‘‘ سسٹم میں خدمات کی فراہمی اور ’’موبائل پولیس‘‘ سسٹم میں مشن کی انجام دہی کے حوالے سے اچھے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید حاج قاسم سلیمانی کا خون رنگ لا رہا ہے، امریکہ بے عزت ہوکر نکل رہا ہے، باقر قالیباف

بریگیڈئیر جنرل اشتری نے کہا کہ مناسب سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور اب لوگوں کو 20 سے زائد ورپوئل خدمات میں فراہم کی جاتی ہیں، اور مشن کی انجام دہی میں، ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے افسران زیادہ آسانی، تیز اور درست طریقے سے مشن سرانجام دیتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بریگیڈئیر جنرل حسین اشتری کاشان میں منعثدہ حاج قاسم کا ٹائم نامی بین الاقوامی کانفرنس میں حصہ لینے کیلئے کاشان کا دورہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button