ایران

ہم دشمن کے کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے، مہدی ہادیان

شیعیت نیوز: ایرانی آرمی ایئر فورس کے ڈپٹی کمانڈر مہدی ہادیان نے کہا کہ آرمی ایئر فورس ہمیشہ ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے اور دشمن کے کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

آرمی ایئر فورس کے ڈپٹی کمانڈر امیر پائلٹ مہدی ہادیان نے کمانڈروں، سربراہوں اور سینئر افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی فضائیہ کے قابل قدر اور پرعزم اہلکار ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں اور ہم دشمن کے کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

مہدی ہادیان نے کہا کہ ایرانی فضائیہ نےگزشتہ 43 سالوں سے سامراجی طاقتوں کی پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کا سفر طے کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی فضائيہ اسلامی نظام کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے اور کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بدنیت لوگ پڑوسیوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے، صدر رئیسی

دوسری جانب ملک کے شمال مشرقی علاقے میں ایران کی فوج کے اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کی مشرقی سرحدوں میں مسلح افواج کی انتھک کوششوں کی بدولت، آج ملک میں کسی بھی طرح کے سیکورٹی مسائل نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل رضا آذریان نے بروز اتوار کو شہید محمد جعفر نصر 177ویں موبائل اوفینسیو بریگیڈ کے عملے کے لیے 48 رہائشی یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کا دورہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عسکری حکام ملک کی مشرقی سرحدوں کی حفاظت سے مطمئن ہیں اور بری افواج کو فرسٹ کلاس فتح کا تمغہ دینے کی وجہ بھی یہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربت حیدریہ میں شہید محمد جعفر نصر 177ویں موبائل اوفینسیو بریگیڈ کے عملے نے تمام پہلوؤں بالخصوص کورونا بحران میں علاقے کے عوام کی خدمات کی فراہمی میں بڑے تمعیری کردار ادا کیے۔

شمال مشرق کے آرمی کمانڈر نے کہا کہ فوج نے خراسان رضوی میں اسلامی جمہوریہ کے لیے 3800 شہداء کی قربانی دی ہے جن میں سے 103 گمنام شہداء ہیں جن کی تلاش و تدفین کی جا چکی ہے اور ان کی شناخت کا کام جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button