اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج نے فجر الصحراء آپریشن کے دوران صوبہ الجوف مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا

شیعیت نیوز: یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورس انصار اللہ  نے فجر الصحراء کلین سویپ آپریشن کے دوران ملک کے شمالی صوبے الجوف کی مکمل آزادی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحی سریع نے اپنے تازہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورس انصار اللہ  نے جارح قوتوں کے خلاف جاری فجر الصحراء کلین سویپ آپریشن کے دوران سوائے چند ایک صحرائی علاقوں کے، پورا صوبہ الجوف آزاد کروا لیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ الجوف کے بعض علاقوں کی فجر صحراء کارروائی میں آزاد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا جواب حملے سے دیا جائےگا۔

عرب چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا کہ ان مزاحمتی کارروائیوں کے دوران تمام جارح قوتوں کو صوبہ الجوف سے نکال باہر کر دیا گیا ہے جبکہ اس صوبے کے تازہ آزاد ہونے والے علاقے کا رقبہ 1 ہزار 200 مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

انھوں نے کہا یمنی فورسز نے فجر صحراء کارروائی میں الیتمہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران نے اسرائیلی جوہری تنصیبات کے خلاف انتہائی درست حملے کی مشق کی ہے

یحیی سریع نے کہا کہ دشمن کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج اور قبائل نے اس کارروائی میں دشمن فوج کے بھاری مقدار میں اسلحہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم حملے کا جواب حملے سے دیں گے اور ہم آئندہ نزدیک دشمن کو جوابی کارروائی میں حیرت میں ڈال دیں گے۔

دوسری جانب یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی ہوائی دفاع نے صوبہ الجوف کی فضائی حدود میں ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیتےہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے لطف و کرم سے ملکی دفاعی فورسز نے ایک مناسب اسلحے کے ذریعے اسکین ایگل نامی ایک اور امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔

جنرل یحیی سریع کے مطابق یہ ڈرون طیارہ صوبہ الجوف کے شہر خب والشعب کے الیتمہ نامی علاقے کی حدود میں گرایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button