اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

پوری فلسطینی قوم غاصب صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کاروں کا ساتھ دے، عبدالحکیم حنینی

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما عبدالحکیم حنینی نے اپنے تازہ بیان میں پوری فلسطینی قوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھل کر مسلح فلسطینی مزاحمت کاروں کا ساتھ دے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عبدالحکیم حنینی نے کہا کہ مزاحمت کی تمام صورتیں خصوصا مسلحانہ مزاحمت ہی غاصب صیہونی حکومت اور قابض یہودی آبادکاروں کی جارحیت کا رستہ روک سکتی ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں ہمارے مزاحمت کاروں کی جانب سے انجام پانے والی فائرنگ کی کامیاب مزاحمتی کارروائیاں ایک بنیادی پیغام کی حامل ہیں جبکہ غاصب صیہونی دشمن کو چاہئے کہ وہ ہماری عوام کی جانب سے قابض حکومت اور غاصب یہودی آبادکاروں کو شکست دینے کے لئے عنقریب شروع کی گئی جدوجہد کے لئے تیار ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی ناکامی صیہونی جرائم کا نتیجہ ہے، اسلامی جہاد

رپورٹ کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام نے اپنی سرزمین و شہروں کی حفاظت کے لئے نابلس کے مغربی حصے میں قیام کر رکھا ہے جبکہ ہم پورے فلسطین میں غاصب صیہونی فوجیوں اور قابض یہودی آبادکاروں کے ریوڑوں سے مقابلے میں انجام پانے والی مزاحمتی کارروائیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

صفا کے مطابق انہوں نے مغربی کنارے و القدس سمیت پورے فلسطین کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اپنی عوام، سرزمین اور مقدس مقامات کے دفاع کے لئے شروع کی جانے والی اس جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی جانب سے لبنان میں شام سے آئے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں کمی کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے ریلیف ایجنسی سے امداد میں کمی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ’اونروا‘ نے شام سے نقل مکانی کرکے لبنان آنے والے فلسطینیوں کی ماہانہ امداد 25 ڈالر ماہانہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حماس کی عوامی ایکشن کونسل نے اونروا کے اعلان کو ظالمانہ اور صیہونی ۔ امریکی مکروہ عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button