اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا شہید حسن ایرلو کی شہادت پر تعزیتی پیغام

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے یمن ميں ایرانی سفیر شہید حسن ایرلو کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

یمن میں ایران کے مجاہد و کارآمد سفیر حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر ان کے گھر والوں اور ان کے ہم فکر رفقائے کار کو تبریک و تعزیت پیش کرتا ہوں جنہوں نے مدت دارز تک مختلف میدانوں میں جہاد کیا۔

ان کا قابل فخر ماضی سیاسی جدوجہد، سفارتی کوششوں اور سماجی خدمات سے مملو ہے۔اس سے پہلے ان کے دو بھائی شہید ہو چکے ہیں۔ خدا اس جہادی بھائی اور اس کے صابر، صاحب بصیرت اور متقی خاندان پر رحم کرے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید حسن ایرلو کے اہل خانہ ، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ شہید حسن ایرلو نے سیاسی، سفارتی اور سماجی میدانوں میں تلاش و کوشش اور جد وجہد کے شاندار نقوش قائم کئے ہیں جو ان کی مجاہدانہ زندگی کا بہترین نمونہ ہیں۔

اللہ تعالی اس صابر، بصیر اور فداکار خاندان پر رحمت نازل فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے حملہ آور ڈرون کسی بھی ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنرل محمد پاکپور

دوسری جانب ایران کے صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ نے یمن میں ایران کے سفیر کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ،پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یمن میں ایران کے سفیر کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں ایرانی سفیر شہید حسن ایرلو نے یمنی عوام کی مظلومیت اور حقانیت کے دفاع میں بھر پورکردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں شہید حسن ایرلو کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایرلو نے دفاع مقدس میں بھی نمایاں کارنامے انجام دیئے اور وہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں کیمیاوی ہتھیاروں کے ذریعہ زخمی بھی ہوئے تھے۔

شہید حسن ایرلو نے اپنی بابرکت عمر انقلاب اسلامی کی حفاظت اور ترویج میں بسر کی اور انھوں نے اس سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button