اہم ترین خبریںایران

ایران کے حملہ آور ڈرون کسی بھی ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنرل محمد پاکپور

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران کے حملہ آور ڈرون کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ ہم نے دفاعی خطرات کے پیش نظر اپنی دفاعی پوزیشن کو اپ گریڈ کیا ہے ۔ ایران کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

جنرل محمد پاکپور نے سپاہ کے حملہ آور ڈرونز کی دفاعی صلاحیت اور توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈرونز کی جدید ترین ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے اور ہم پیشرفتہ ڈرونز ملک کے اندر تیار کررہے ہیں ،ڈرونز ٹیکنالوجی کو برآمد بھی کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی سپاہ کے حملہ آور ڈرونز کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

سردار پاکپور نے کہا کہ ہم الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجیز میں ماضی کے مقابلے میں کمیت اور کیفیت کے لحاظ سے بہت آگے بڑھ چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کی ہر حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں اور ہماری فوجی مشقیں اسی تیاری کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید حسن ایرلو نے یمنی عوام کے دکھ درد کو دور کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں، قاآنی

دوسری جانب ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ اندرون ملک توانائیوں اور وسائل پر بھروسے کی بدولت ایران کے خلاف پابندیوں سے ایران کی بحری موجودگی کے عمل پر ہرگز کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے جنوبی ایران میں واقع بوشہر میں ایران پریس کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ، ملک کی عزت و سربلندی کا اہم ذریعہ ہے۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے مختلف شعبوں میں ایران کی بحریہ کی سرگرمیوں اور جدت عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرین نیشنل ڈیزل موٹر بنائے جانے کا مطلب صاف ظاہر ہے اور وہ یہ کہ اندرون ملک توانائیوں اور وسائل پر بھروسے کی بدولت ایران کے خلاف پابندیوں سے ایران کی بحری موجودگی کے عمل پر ہرگز کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ بحریہ کے شعبے میں تمام وسائل اندرون ملک ماہرین کے ہاتھوں تیار ہو رہے ہیں جس سے اس شعبے میں ایران کے خودکفیل ہونے کا بخوبی پتہ چلتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button