ایران

پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقوں میں بیلیسٹک میزائلوں سے اہداف کو نشانہ بنانے کے اقدامات

شیعیت نیوز: ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کے دوسرے روز بیلیسٹک میزائلوں سے متحرک و غیر متحرک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز اور پیغمبر اعظم (ص) سترہ نامی فوجی مشقوں کے ترجمان جنرل عباس نیلفروشان نے خلیج فارس کے ساحلوں، آبنائے ہرمز اور ہرمزگان، بوشہر اور خوزستان صوبوں کے علاقوں میں پانچ روز تک پیغمبر اعظم (ص) سترہ نامی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوسرے روز کے بارے میں کہا کہ پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کے دوسرے روز بیلیسٹک میزائلوں سے ثابت اور متحرک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سردار حاج سلیمانی نے عالم اسلام میں ایک بہت بڑی صلاحیت پیدا کی، صدر ایران رئیسی

مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان نے مزید کہا کہ پیغمبر اعظم سترہ فوجی مشقوں کا یا فاطمہ زہرا (س)، اقتدار، سکیورٹی ، دفاعی تیاری اور ہمدلی و اتحاد کے نعرے سے آغاز ہوا اور مشقوں کے دوسرے روز دفاعی فضائی سسٹم اور جنگی کشتیوں کا مختلف طریقوں سے استعمال جیسے اقدامات عمل میں لائے گئے۔

جنرل نیلفروشان نے کہا کہ فوجی مشقوں میں ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی کارروائی کی جائے گی اور جدید ترین جنگی وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔

پانچ دن تک جاری رہنے والی پیغمبر اعظم مشترکہ فوجی مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی چیف آف آپریشنزاور مشترکہ مشقوں کے ترجمان جنرل عباس نیلفروشان نے کل صبح خلیج فارس کے ساحلوں، آبنائے ہرمز اور ہرمزگان، بوشہر اور خوزستان صوبوں کے عمومی علاقے پر پانچ روز تک پیغمبر اعظم (ص) 17 نامی مشترکہ مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق پیغمبر اعظم نامی مشترکہ فوجی مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button