شام، دہشت گردی کے خلاف حلب کی فتح کی پانچویں سالگرہ کا جشن
شیعیت نیوز: دہشت گردی کے خلاف حلب کی فتح کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی تقریب کا آغاز ہفتے کے روز الاسد اسپورٹس ہال میں سرکاری اور مقبول شخصیات کی موجودگی میں ہوا۔
جشن کا آغاز شامی عرب فوج کے یونٹوں کی فوجی پریڈ سے ہوا، پھر محاصرے کے دوران حلب کے لوگوں کی بہادری اور دہشت گردی پر ان کی فتح پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔
زخمیوں اور لاپتہ افراد کے امور کے ڈائریکٹر میجر جنرل بسام کامل بیری نے کہا کہ حلب نے عوام اور شامی عرب فوج کے جوانوں کی ثابت قدمی کی بدولت تاریخ رقم کی ہے۔
حلب کے گورنر حسین دیاب نے کیا کہ پانچ سال قبل حلب نے دہشت گردوں کے خلاف فتح حاصل کی جنہوں نے وہاں تباہی اور تخریب کاری کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ عظیم فتح حلب کے لوگوں کی بہادری اور اپنے وطن کے ساتھ ان کی وفاداری اور شامی عرب فوج کی عظیم قربانیوں کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب جنوبی شہروں خمیس مشیط اور جیزان میں یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون حملے
دوسری جانب دہشت گرد امریکی فوج کی طرف سے شام کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے۔ امریکی فوج کی رسد پہونچانے والی اکائی فوجی ساز و سامان اور رسد کے ساتھ شمالی عراق سے شام میں داخل ہوئی ہے۔
ایران پریس کے مطابق، غاصب امریکی دہشت گردوں کی یہ ٹکڑی شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ میں داخل ہوئی تاکہ وہاں اپنی غیر قانونی چھاونیوں کو مضبوط کرے۔
رسد پہونچانے والی اس ٹکڑی کا کارواں 26 گاڑیوں پر مشتمل تھا جس پر فوجی سازوسامان اور رسد لدی تھی۔ یہ اکائی عراق کے الولید پاس سے غیرقانونی طور پر شام میں داخل ہوئی ہے۔
گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران امریکی فوج، فوجی سازوسامان اور رسد سے لدے ہزاروں ٹرک غیر قانونی طور سے شام پہونچا چکی ہے تاکہ شام کے تیل سمیت قدرتی ذخائر کی لوٹ مارکے لئے اپنی غیر قانونی موجودگی کو استحکام بخشے۔







