کوئٹہ سے ایران جانے والی بس الٹ گئی، ایک زائرہ خاتون شہید 21 زائر شدید زخمی
شیعیت نیوز : زیارات مقامات مقدسہ کیلئے ایران جانے والےزائرین کی بس کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر جاتے ہوئے خطرناک حادثہ۔ تیز رفتاربس الٹ گئی۔ ایک زائرہ خاتون شہید جبکہ 21 دیگر زائرین شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر بس تفتان کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ جس میں ایک خاتون شہید، جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے تفتان جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماءکونسل کے مرکزی قائدین کامتوقع دورہ ضلع لیہ ، استقبال کی تیاریاں جاری
کوہ دلیل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ کا سامنا ہوا۔ لیویز حکام نے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ بعض دیگر ذرائع کے مطابق مسافر بس المکہ کوچ کی تھی۔







