شیعہ علماءکونسل کے مرکزی قائدین کامتوقع دورہ ضلع لیہ ، استقبال کی تیاریاں جاری

20 دسمبر, 2021 11:25

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء 22 دسمبر کو ضلع لیہ کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، شعبہ تبلیغات کے سیکرٹری علامہ سید اظہر عباس شیرازی 22 دسمبر کو ضلع لیہ کے تنظیمی دورہ پر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر حسین عبداللہیان کی وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات

ایس یو سی ضلع لیہ کے مطابق علمائے کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں قافلے کی صورت میں دربار راجن شاہ لایا جائے گا، جہاں وہ خطاب کریں گے اور ظہرانہ دیا جائے گا، جس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی جائے گی۔ علاوہ ازیں دیگر پروگرامات بھی شیڈول میں شامل ہیں۔

1:12 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔