اہم ترین خبریںعراق

عراق، بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر دو راکٹ حملے

شیعیت نیوز: عراقی میڈیا نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون علاقے میں امریکی سفارت خانے کے قریب دو راکٹ لگنے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق، سنیچر کی رات کو گرین زون میں دھماکے کی آواز سنائی دی۔ رپورٹوں میں توحید چھاؤنی کے قریب دو راکٹ لگنے کی خبر ہے۔

دوسرا راکٹ امریکی سفارت خانے سے 500 میٹر کی دوری پر گرا۔ جس کی زد میں آکر دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں، البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونیوں نے گذشتہ 21 سال میں 2000 فلسطینی بچوں کی جان لی ہے، خالد قزمار

اس رپورٹ کے مطابق گرین زون کے اندر خطرے کا سائرن بجنے لگا اور بغداد میں امریکی سفارت خانے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم بھی حرکت میں آگیا۔

عراقی سکیورٹی فورسز نے حملے کی تصدیق کی ہے، دوسری جانب کسی بھی گروہ نے فی الحال واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

امریکی سفارت خانے میں سب سے اونچی سطح کا الرٹ جاری ہوا اور گرین زون میں داخل ہونے والے سبھی راستے بند کر دیئے گئے۔

صابرین نیوز کے مطابق، ایک راکٹ امریکی سفارت خانے کے آنگن میں گرا جبکہ دوسرے راکٹ کو ایئر ڈیفنس سسٹم نے تباہ کر دیا اور وہ سفارت خانے کے باہر گرا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ریال خور ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود نے سعودی عرب میں ناچ گانے کو حلال قرار دے ڈالا

قابل ذکر ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ اور دہشت گرد امریکی فوجیوں کے قبضے والی چھاؤنیوں التاجی اور البلد میں حالیہ مہینوں میں متعدد بار راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ میں بھی اس سے متعلق بل پاس ہونے اور عراقی عوام اور سیاسی و سماجی تنظیمیں اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فورسز کے انخلاء کے مطالبے کے بعد ان دنوں امریکہ کے باوردی دہشت گرد عراق سے باہر نکل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button