اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نابلس میدان جنگ میں تبدیل، اسرائیلی فوج کے پرتشدد حملوں میں 154 فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے پرتشدد حملوں میں 154 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق تنظیم کے طبی عملے نے نابلس میں بیتا، بیت دجن اور برقہ جب کہ قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر 154 فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہلال احمر کی ایمبولینس پر بھی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں اسے نقصان پہنچا۔

ادھر کل اسرائیلی فوج کے پرتشدد حملوں کے خلاف بیتا اور جبل ابو صبیح کے مقامات پر فلسطینیوں نے مظاہرے کیے اور اس علاقےمیں یہودی آباد کاری کے خلاف احتجاج کیا۔

ادھر کفر قدوم میں سترہ سال سے بند شاہراہ کھولنے کے لیے ہفتہ وار ریلی میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں : سردار شہید حاج قاسم سلیمانی کو حضرت زہرا س کے مکتب سے عشق تھا، حمید رضا مقدم‌فر

دوسری جانب کل ہفتے کو قابض  اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو الخلیل شہر میں مسجد ابراہیمی  کے قریب سے گرفتار کرنے سے پہلے زدوکوب کیا اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں کے حملے سے خاتون بے ہوش ہو گئی اور زمین پر گر گئی۔

قابض نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے مسجد ابراہیمی کے قریب ایک آباد کار پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اسے معمولی چوٹیں آئیں۔

مغربی کنارے میں قابض صہیونی آباد کاروں کے جرائم اور حملوں میں اضافے کے ساتھ شہریوں میں اضطراب کی کیفیت دیکھی جا رہی ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما عبدالحکیم حنینی نے آباد کاروں کے ننگا ناچ کے سامنے ہر قسم کی مزاحمت کو تیز کرنے پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ قابض دشمن کو فلسطینی سرزمین پر چین سے نہیں رہنے دینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button