دنیا

اسرائیل نے مقبوضہ گولان ہائیٹس پر ’ٹرمپ‘ نامی یہودی بستی کی غیرقانونی تعمیر کا اعلان کر دیا

شیعیت نیوز: عرب میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے وزیر داخلہ آیلت شاکید نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے گولان ہائیٹس نامی شام کے مقبوضہ علاقے میں متعدد غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

صیہونی وزیر نے ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘ نامی غیر قانونی یہودی بستی کے بارے بتایا کہ صیہونی وزارت داخلہ نے ’’الجلیل اعلی منصوبہ بندی کمیٹی‘‘ کو جدید یہودی بستی کے لئے میونسپلٹی کی حیثیت دے دی ہے۔

عرب روزنامے رأی الیوم کے مطابق صیہونی وزارت داخلہ کی جانب سے تصویب کی گئی اس کمیٹی کی ایک اور ذمہ داری، سرحدوں کا تعین بھی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہی اسرائیلی روزنامے ہاآرٹز کا لکھنا تھا کہ (غاصب) صیہونی حکومت نے (مقبوضہ) گولان ہائیٹس میں بڑے پیمانے پر (غیرقانونی) یہودی بستیوں کی تعمیر کے لئے وسیع اختیارات کی حامل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ تعمیر کی جانے والی (غیرقانونی) یہودی بستیوں میں ’گیوعت عیدن‘، ’أسیف‘ اور ’متار‘ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے بیت المقدس میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ منجمد کر دیا

دوسری جانب عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے مثال آپریشن میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں اسرائیلی فوجی اڈے سے 100000 سے 150000 گولیاں چرائی گئیں۔

عبرانی زبان کے ذرائع نے جمعرات کی شام کو اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج کے شمالی اڈوں میں سے ایک سے بڑی مقدار میں گولہ بارود چوری کر لیا گیا ہے۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 13 کی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ایک کارروائی کے دوران مقبوضہ شمالی فلسطین میں بریگیڈ اسکندرنی کے فوجی اڈے پر موجود M-16 رائفلوں کے گودام سے ایک لاکھ سے زائد گولیاں چوری ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ اڈہ لبنان اور شام سے قریب الجلیل کے علاقے میں واقع ہے، اسرائیلی پولیس کے اندازے کے مطابق اڈے سے 150000 سے زائد گولیاں چرائی گئی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ چوری کی گئی مقدار پولیس کے اندازوں سے کم ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوری اسرائیلی افواج کی تیاریوں کو نقصان پہنچائے گی، کیونکہ ہنگامی حالات کے لیےبنائے گئے ایک گودام سے گولیاں چوری ہوئی ہیں،تل ابیب کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،تاہم وہ ابھی تک مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عبرانی زبان کے ذرائع نے قبل ازیں مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں اسرائیلی فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری کی اطلاع دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button