شہدائے آرمی پبلک اسکول کی یاد میں پاراچنار میں بھی تقریب کا انعقاد، پاک فوج کے دستے کی شہداءکی قبورپر حاضری

17 دسمبر, 2021 11:52

شیعیت نیوز:  سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں پاراچنار میں بھی شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج، قبائلی عمائدین، سکول کے بچوں اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کے گلدستے رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: علماء، دینی طلباء اور دیگر شہریوں کے ماورائے آئین جبری لاپتہ کیئے جانے سے اداروں کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، علامہ ریاض نجفی

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں قبائلی عمائدین اور سکول کے بچوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کی شہداء کی یاد میں ضلع کرم کے مختلف سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں سکولوں کے ننھے طالب علموں نے شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ہی دشمن سے انتقام لیں گے۔

10:29 صبح اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔