اہم ترین خبریںعراق

امریکہ عراق سے نکلے گا تو داعش کا مکمل خاتمہ ہوگا، فتح پارلیمانی اتحاد

شیعیت نیوز: عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے ایک رکن نے ایک تقریر میں تاکید کی کہ عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کا انخلا اس ملک میں داعش کی باقیات کی موجودگی کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحادفتح رکن جبار المعموری نے جمعرات کو اپنے ملک میں امریکی فوجی موجودگی کے بارے میں بات کی۔

رپورٹ کے مطابق فتح پارلیمانی اتحاد کے رکن نے اس حوالے سے کہاکہ امریکہ کے دعوؤں کے باوجود انھوں نے داعشی دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی ہے لہٰذا عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے اس ملک میں داعش کے دہشت گرد عناصر کی باقیات کا خاتمہ ہو سکتا ہےجبکہ عراقی عوام امریکیوں کی موجودگی کے بغیر داعش کی باقیات سے لڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اپنے ملک میں امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

الاعرجی نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں لکھاکہ آج ہم نے امریکی اتحاد کے ساتھ بات چیت کا آخری مرحلہ مکمل کر لیا ہے جو ہم نے گزشتہ سال شروع کیا تھالہذا اب ہم سرکاری طور پر امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے اور عراق سے ان کے انخلاء کا اعلان کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے التنف میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے، امریکی سینٹ کام

عراقی عہدیدار نے ٹویٹ کیاکہ بین الاقوامی اتحاد کے عراق کے ساتھ فوجی تربیت، مشاورت اور فوجی یونٹوں کو بااختیار بنانے کے تعلقات جاری رہیں گے۔

دوسری جانب عراق کے صوبہ دیوانیہ میں دہشت گرد امریکی فوج کے لیجیسٹک کاررواں پر حملہ ہوا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے جنوب میں واقع صوبہ دیوانیہ میں امریکی فوج کے ایک لیجسٹک فوجی کاررواں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گذشتہ مہینوں میں صوبہ ذیقار اور الانبار میں امریکی فوجیوں کے راستے میں بم کے دھماکے ہوتے رہے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی عوام ملک میں فوجی نما امریکی دہشت گردوں کی موجودگی کو غاصبانہ قبضہ سمجھتے ہیں اور ان کے فوری انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

عراقی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل منظور کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button