پاکستانی طلبہ و طالبات کیلئے وزارت تعلیم کی جانب سے بری خبر سامنے آگئی

15 دسمبر, 2021 11:58

شیعیت نیوز: پاکستانی طلبہ و طالبات کیلئے وزارت تعلیم کی جانب سے بری خبر سامنے آگئی۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر ‏وفاق اور صوبے متفق ہو گئے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ محکمہ تعلیم کے وفاقی اور ‏صوبائی سیکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کےبعد عمران خان حکومت نےبھی بھنگ کی کاشت کیلئے قومی پالیسی تیارکرلی

انہوں نے لکھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے تاہم ‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

3:55 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔