دنیا

ایٹمی معاہدے سے نکلنا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی، امریکی وزیر خارجہ بلینکن

شیعیت نیوز: امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کے خلاف بہترین راستہ سفارت کاری کا ہے ایک بار پھر اعتراف کیا کہ ایٹمی معاہدے سے نکلنا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کل وال اسٹریٹ جرنل کی میزبانی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں ایران کے جوہری پروگرام کے پر امن ہونے اور ویانا میں گروپ 1+4 کے مابین ہونے والے مذاکرات کے موقع پر ایران کے بعض اداروں اور شخصیات پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود دعویٰ کیا کہ سفارت کاری اور جوہری معاہدے پر فریقوں کی جانب سے مکمل عمل در آمد ہی اس مسئلے کے حل کا بہترین راستہ ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ بلینکن نے اس سے قبل رائٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے سے نکلنا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

واضح رہے کہ ویانا میں 29 نومبر کو مذاکرات شروع ہوئے اور ایران کی تجویز پر غور کرنے کے لئے ورکنگ گروپس کے متعدد اجلاس منعقد ہوئے ۔ اس سے قبل ایران نے پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں دو سندیں پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج نے ایک اور امریکی جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو مار گرایا

دوسری جانب امریکہ میں رواں سال کے دوران مسلحانہ تشدد کے نتیجے میں چودہ سو سے زائد بچے اور نوجوان ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں ہتھیاروں کے ساتھ تشدد کے ریکارڈ کے مرکز نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دو ہزار اکیس کے دوران گزشتہ اتوار کے روز تک مسلحانہ تشدد کے نتیجے میں چودہ سو دس نوجوان اور بچے مارے گئے ہیں ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار امریکہ میں ہتھیاروں کے استعمال سے پیدا ہونے والی ابتر صورت حال کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ سال تیرہ سو پچہتر بچے اور دو ہزار انیس میں نو سو اکیانوے بچے ہلاک ہوئے تھے اور اب دو ہزار اکیس میں چودہ سو دس بچوں کی ہلاکتوں سے اس قسم کے واقعات میں بے تحاشا اضافہ ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ میں رواں سال میں مجموعی طور پر اکتالیس ہزار افراد فائرنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔امریکہ میں مسلحانہ جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آتشیں اسلحے کے زور پر جرائم اور لوگوں کی اموات امریکہ کے اہم ترین مسئلے میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button