اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں پر پٹرول بم سے حملے

شیعیت نیوز: فلسطینی  شہریوں نے کل منگل کومقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکے۔ ان گاڑیوں کو بیت المقدس غرب اردن کے کے درمیان سڑکوں کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

منگل کو 0404 عبرانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینیوں نے آباد کاروں کی گاڑیوں پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے جب وہ نام نہاد ’’سرنگ روڈ‘‘ پر سفر کر رہے تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ گاڑیاں معجزانہ طور پر ان پٹرول بم کے حملوں سے بچیں۔

پیر کی صبح فلسطینی نوجوانوں نے جنین کے جنوب میں ریحان اور مابو دوتان کی بستیوں کے درمیان سڑک پر سفر کرتے ہوئے ان پر پتھر پھینک کر آباد کاروں کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

اتوار کی شام سلفیت کے شمال میں فلسطینی اراضی پر تعمیر ہونے والی بستیوں تفوح اور ارییل کے درمیان آبادکاری کی سڑک پر پتھراؤ سے آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : شہادت پسندانہ کارروائی صیہونی دشمن کے مسلسل جرائم کا فطری جواب ہے

دوسری جانب کل منگل کو قابض اسرائیلی افواج نے الخلیل گورنری کے الگ الگ حصوں میں ایک مکان اور پانی کے کنویں کو مسمار کر دیا اور 105 دونم اراضی کو کھود ڈالا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل  کے جنوب میں ابو خشبہ میں 60 مربع میٹر پر بنےمکان اور عادل اسماعیل ابراہیم ابو ترکی کے پانی کے کنویں کو مسمار کر دیا۔ اس مکان میں 13 افراد رہتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نےاردگرد کی زمینوں میں کھدائی بھی کی ۔

فلسطین میں یہودی بستیوں اور نسلی دیوار کے خلاف مزاحمت کے لیے عوامی  اور قومی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر راتب جبور نے بتایا کہ قابض اسرائیلی افواج نے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں ام الخیر میں ’’فتح صدرا‘‘ کے علاقے میں شہریوں کی 60 دونم اراضی مسمار کر دی۔ یہ اراضی الخلیل میں رہائش پذیر محمد  کےخاندان کی بتائی جاتی ہے۔

قابض اسرائیلی فورسز نے شالالدہ خاندان کے کی  شمال مشرقی الخلیل میں پانچ دونم اراضی کی کھدائی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button