غرب اردن میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی

شیعیت نیوز: اسرائیل کی جاری جارحیت کے جواب میں فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کی۔
آج صبح ایک فلسطینی نوجوان نے غرب اردن کے’’جبارہ ‘‘ چیک پوسٹ پر شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی فوجی پر گاڑی چڑھا دی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوا تا ہم اسرائیل کے دہشت گرد فوجیوں کی فائرنگ سے یہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق جس صیہونی فوجی پر گاڑی چڑھائی گئی تھی اس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے’’تل ھشومیر‘‘ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نومبر کے مہینے میں بھی ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں ایک صیہونی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب الله نے اب تک اپنے وعدوں پر عمل کیا، صدر میشل عون
دوسری جانب فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں صیہونیوں کی طرف سے یروشلم میں ایک فلسطینی شہری کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے جرائم فلسطینیوں کو مزاحمت سے باز نہیں رکھ سکیں گے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری کی شہادت پر مبنی حالیہ صیہونی مظالم پر ردعمل کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے مقبوضہ بیت المقدس میں ’’محمد شوکت سلیمہ‘‘ کو شہید کرنے کے صیہونی اقدام کو مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔
اس تحریک نے ایک بیان میں کہاکہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم جیسے محمد شوکت سلیمہ کا قتل، فلسطینی عوام کو پیچھے ہٹنے پرمجبور نہیں کر سکتا۔
جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی تاکید کی کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کے اپنے جائز حق کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کا بیان گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کرنے کے بعد جاری کیا گیا ، اس تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیا کہ سیف القدس کو دہرایا جاسکتا ہے، ہمارے پاس وہی میزائل ہیں۔