عراق

عراق سے غیر ملکی افواج کو نکل جانا چاہئیے، نوری العبدربہ

شیعیت نیوز: عراق کے سیاستدان نوری العبدربہ نے کہا ہے کہ اس ملک سے غیر ملکی افواج کو نکل جانا چاہئیے۔ دوسری طرف داعش نےنے صوبہ کرکوک میں دہشت گردانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاستدان محمد نوری العبدربہ نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کیلئے ہمیں غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے پاس دہشت گردی پر قابو پانے کی بھر پور صلاحیت اور طاقت ہے۔

اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے کہا تھا کہ عراق کی بنیادی آئین میں اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ھمسایہ ممالک کیلئے بھی خطرہ ہیں۔

عراق کی عصائب اہل الحق تحریک نے امریکہ کو رواں سال کے آخر تک عراق سے اپنے فوجی باہر نکالنے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حاج قاسم سلیمانی صرف مردِ میدانِ جہاد نہ تھے بلکہ مردِ میدانِ ولایت بھی تھے، سید ہاشم الحیدری

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے ایک رکن نے پیر کے روز کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کے سلسلے میں استقامتی گروہوں کا موقف مکمل واضح ہے اور اس کی بنیاد عراق سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کے سلسلے میں عراقی اور امریکی حکومت کے درمیان ہونے والے اسٹریٹیجک مذاکرات کے تناظر میں ہونے والا معاہدہ اور پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے۔

سعد السعدی نے کہا کہ قابض امریکی فوجی رواں سال کے آخر تک عراق سے باہر نہ نکلے، تو تحریک استقامت ان غاصبوں کا کھلے عام مقابلہ کرے گی اور انھیں ملک سے باہر نکال باہر کردے گی۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور سیاسی دھڑے ایک عرصے سے امریکی دہشت گردوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو امریکہ کے فوجی نما دہشت گردوں کے انخلا کی قرار داد بھی پاس کر چکی ہے۔

دوسری جانب داعش کے دہشت گردوں نے صوبہ کرکوک کے ’’التون کوبری‘‘ میں کل آدھی رات کو دہشت گردانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ۔ جبکہ جنوبی کرکوک کے علاقے’’لھیبان‘‘ میں داعش کے دہشت گردوں نے 16 گھروں کو آگ لگا دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button