اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کو گولی مار جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان نے وحشیانہ طریقے سےحملہ کیا اور باب العامود میں متعدد فلسطینیوں کا تعاقب کیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری جب وہ فوجیوں کے لیے خطرہ نہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے زخمی فلسطینی کو کسی قسم کی طبی امداد کی فراہمی کی بھی اجازت نہیں دی جس کے باعث وہ دم توڑ گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت 25 سالہ محمد شوکت محمد سلیمہ کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ کو اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات برقرار کرنے کا سلسلہ ختم کرنا چاہیے، حماس

دوسری جانب نومبر میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک غاصب صیہونی ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں فلسطینیوں کی طرف سے غاصب صیہونیوں کے خلاف 594مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ ان میں فائرنگ کے 15 واقعات اور جنوبی نابلس میں جھڑپوں کے آٹھ واقعات کا اندراج کیا گیا۔

ان اہم ترین مسلح کارروائیوں میں حماس کے رہنما الشیخ فادی ابو شخیدم کی پرانے بیت المقدس میں فائرنگ کی کارروائی شامل ہے جس میں ایک صیہونی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

چاقو کے حملوں کے دو واقعات شامل ہیں۔ اسرائیلی اہداف پر آتشیں حملوں کی تعداد دو ہے جب کہ دشمن کی گاڑیوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے کےچار واقعات سامنے آئے۔

غرب اردن میں فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج کےدرمیان 201 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ سنگ باری کے 200، پٹرول بموں کے 31 اور یہودی آباد کاروں کے حملے روکنے کے 72واقعات کا اندراج کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button