اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے جنوبی صوبے ادلب پر امریکہ کا ڈرون حملہ، 1شخص جاں بحق

شیعیت نیوز: شام کے جنوبی صوبے ادلب پر امریکہ نے ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ دوسری طرف شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں قومی مصالحتی عمل جاری ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی صوبے ادلب پر امریکہ کے ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔

شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون MQ9 RAPER نے اریحا سے المسطومہ جانے والی شاہراہ پر ایک موٹر سائیکل پر 3 میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور ایک گاڑی میں سوار 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

امریکہ نے گزشتہ برسوں کے دوران بارہا شامی عوام کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکہ کے دہشت گرد فوجی داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے گزشتہ کئی سال سے اس ملک کے بعض علاقوں میں قابض ہے۔ شام کی حکومت اور عوام نے امریکی فوجیوں کی شامی سرزمین پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی ارضی سالمیت کے خلاف قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا میں امریکہ، اور اسرائیل سمیت اس کے اتحادی کمزور پڑتے جا رہے ہیں، رہنما اسماعیل ہنیہ

دفاعی امور کے ماہرین، ترکی کے فوجی اڈوں کے قیام اور شام میں غیر قانونی طور پر امریکی فوجیوں کی موجودگی کا مقصد سر زمین شام کو عدم استحکام سے دوچار کئے رکھنے کی عالمی سامراجی پالیسی کا حصہ سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب شامی حکومت کی جانب سے عام زندگی کی جانب پلٹنے کے خواہشمند غیر مجرم مسلح افراد کے لئے تشکیل دی گئی قومی مصالحتی کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ دیرالزور میں تاحال 10 ہزار مسلح شہری اسلحہ رکھ کر عام زندگی کی جانب پلٹ آئے ہیں۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق جاری ہفتے کے دوران صوبہ دیرالزور کے شہر المیادین میں ہی کم از کم 3 ہزار 500 افراد نے ہتھیار ڈالے ہیں جبکہ قبل ازیں حکومتی مصالحاتی پروگرام کا حصہ بننے والے شہریوں کی تعداد 6 ہزار 500 تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button