دنیا

بگرام چھاؤنی خالی کرنا امریکہ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ

شیعیت نیوز: افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں امریکہ کے سابق صدر نے ملک کے موجودہ صدر کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن نے بگرام بگرام چھاؤنی کو خالی کرکے غلطی کی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین سے نزديکی تعلقات ہونے کی وجہ سے بائیڈن کو بگرام چھاؤنی یا بگرام ایئربیس کو کسی بھی حالت میں خالی نہیں کرنا چاہئے تھا۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ بگرام چھاؤنی خالی کرنا امریکہ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا منصوبہ یہ تھا کہ بگرام چھاؤنی کو اپنے قبضے میں ہی رکھا جائے کیونکہ یہ چھاؤنی چین سے نزدیک ہے جس کی وجہ سے چین کے ایٹمی تنصیبات ہماری گرفت میں ہوتے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بگرام ایئربیس سے چین کے وہ ایٹمی تنصیبات بہت نزدیک ہے جہاں پر چینی ایٹم بم تیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ویانا اجلاس کو ناکام بنانے کی اسرائیلی حکومت کی کوشش

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے یہ منصوبہ بھی تیار کیا تھا کہ امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد ان تما چھاؤنیوں کو بمباری کرکے تباہ کر دیا جاتا جہاں پر امریکی فوجی تعینات تھے۔ یہ اس لئے کیا جانا تھا تاکہ افغان فوجی اس کا استعمال نہ کر سکیں۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے سابق سرکاری حکام اور سیاستدانوں کو ملک میں واپسی کی پیشکش کی ہے۔

کابل سے جاری بیان میں نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ سابق سرکاری حکام اور سیاستدانوں ملک میں واپس آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق افغان حکام کو افغانستان میں شہریوں کے طور پر رہنے کا حق حاصل ہے۔

افغان عبوری نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سابق افغان حکام واپس آکر بطور افغان شہری زندگی گزارنے کا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button