دنیا

ویانا اجلاس کو ناکام بنانے کی اسرائیلی حکومت کی کوشش

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی صورت میں ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیاں ہٹنے نہ پائیں۔

عبری زبان کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ویانا میں ہونے والے اجلاس کو ناکام بنانے کے مقصدر سے صیہونی حکومت اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی صورت میں ایران کے خلاف عائد پابندیاں ہٹنے نہ پائیں۔

صہونی حکومت کے چینل-11 نے پیر کو یہ رپورٹ دی ہے کہ ویانا اجلاس کے اعلان کے ساتھ ہی صیہونی حکومت نے اس اجلاس میں شرکت کرنے والے مغربی ممالک پر یہ دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ہٹنے نہ دیں۔

اس ذریعے نے بتایا کہ صیہونی حکومت چاہتی ہے کہ امریکہ، ایٹمی معاہدے میں واپس نہ آئے۔ اسی مقصد سے اس غاصب حکومت نے الگ سے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کا آبدوز کی ٹیکنالوجی کی آسٹریلیا منتقلی پر تشویش کا اظہار

در اثنا عرب-48 ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے ویانا کے لئے اپنا 40 رکنی وفد جو بھیجا ہے اس میں زیادہ تر اقتصاد داں ہیں۔

ایسے میں یہ احساس ہوتا ہے کہ تہران چاہتا ہے کہ ویانا مذاکرات میں گفتگو کا اصل محور پابندیوں کا خاتمہ ہو۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل اور مصر کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہاں ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے امارات کے ساتھ تعلقات بہتر کرلئے ہیں جبکہ ترکی اب اسرائیل اور مصر کے ساتھ بھی تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ترکی میں دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے جس پر عمل کر کے ایک مختلف مستقبل کی تعمیر کریں گے۔

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پچھلے ہفتے اربوں ڈالر معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button