ایران

انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کے حربے بہت ہیں، مولوی مصطفیٰ شیرزادی

شیعیت نیوز: ایران میں اہلسنت عالم دین و امام جمعہ و الجماعت مولوی مصطفیٰ شیرزادی نے کردستان کے مریوان شہر میں پولیس اور سرحدی محافظوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہم نے انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنوں کی بہت بڑی سازشوں کا کردستان جیسے صوبوں میں مشاہدہ کیا ہے،لہذا ہمیں ہر لمحہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

اِمام جمعہ شہر مریوان نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے ساتھ یہ تمام دشمنی ایران کی نظامی طاقت یا میزائل طاقت کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ دشمن اور خاص طور پر صیہونیوں کا غصہ عالم اسلام میں انقلاب اسلامی ایران کے ثقافتی اور نظریاتی مقام سے پیدا ہوتا ہے،لہذا ہمیں ہر لمحہ اور ہر جگہ دشمنوں کے فتنوں اور سازشوں سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ایران کو کمزور کرنا عالم اسلام کو کمزور کرنے کے برابر ہے۔

مولوی مصطفیٰ شیرزادی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کے حربے بہت ہیں،کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے آغاز سے ہی قوم کو آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کا سامنا کرنا پڑا اور اس نظامی مقابلے کے دوران ایران پر ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیاں بھی عائد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل سے امریکی حمایت مہلک ہتھیاروں سے پاک زون کے قیام میں ایک رکاوٹ ہے

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمیں سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو خاندانوں کی بنیادوں میں گھسنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے،کہا کہ آج بدقسمتی سے،بہت سے نوجوان جوڑے بچے پیدا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور یہی دشمن کی سازش اور فریب ہے۔

مولوی مصطفیٰ شیرزادی نے کہا کہ معاشی،ثقافتی اور سماجی مسائل سے کسی کو انکار نہیں ہے،لیکن ہم کسی بھی طریقے سے آبادی کے مسئلے کو حل کرنے کا انتظام کر سکتے ہیں،بشرطیکہ اس شعبے میں حکومت کی بھی مراعات شامل ہوں۔

آخر میں انہوں نے ایران اور خاص طور پر صوبۂ کردستان میں برقرار مستحکم امن و امان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں اور دہشت گرد گروہوں کی دن رات کی کوششوں کے باوجود، خوش قسمتی سے ہم صوبۂ کردستان میں بہترین امن و امان کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ایسی سیکیورٹی اس خطے میں سرمایہ کاروں کے داخلے کا باعث بن سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button