ایران

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی سے قبل اسرائیل اپنے ذرہ برابر وجود پر نگاہ دوڑائے

شیعیت نیوز: ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے غاصب صیہونی حکومت کی دھمکیوں کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کو چاہئے کہ وہ ایران کو دھمکانے سے قبل اپنے ذرہ برابر وجود پر نگاہ دوڑائے۔

یمنی ٹیلیویژن چینل المسیرہ کے ساتھ گفتگو میں محمد اسلامی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی دینے سے قبل غاصب صیہونی حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی حقیقی حدود اور ذرہ برابر وجود کو بھی مدنظر رکھے۔

ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی جوہری اسلحے کی تیاری کی کوشش کی ہے اور نہ ہی کبھی کرے گا بلکہ ایران نے ہمیشہ عالمی معیارات اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ضابطوں کے مطابق عمل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بعض یورپی ممالک ویانا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں، سعید خطیب زادہ

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر آج تک ہونے والی تمام انسپکشنز کے دوران ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی خلاف ورزی مشاہدہ نہیں کی گئی۔

محمد اسلامی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی استکباری طاقتوں کی خام خیالی ہے کہ وہ ایک ایرانی جوہری سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے اسلامی انقلاب پر کاری ضرب لگا سکتے ہیں جبکہ معاملہ اس کے برعکس ہے کیونکہ یہ دہشت گردانہ اقدامات نہ صرف ہمارے جوہری پروگرام کی کمزوری کا باعث نہیں بنے بلکہ ان گھناؤنے اقدامات کے باعث ہمارا جوہری پروگرام مزید مضبوط ہوا ہے جس کا نتیجہ ہماری پرامن جوہری سرگرمیوں میں کئی گنا کے اضافے کی صورت میں نکلا ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ ویانا میں منعقد ہونے والے آئندہ مذاکرات دوسرے فریقوں کی جانب سے اپنے عہدوپیمان پر عملدرآمد سے متعلق ہوں گے نہ کہ (ایرانی) جوہری معاملات کے بارے میں۔

انہوں نے تاکید کی کہ دوسرے فریق نہ صرف ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں درج اپنے عہدوپیمان پر کاربند نہیں رہے بلکہ وہ مدعی بن کر ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈا اور میڈیا وار بھی چلا رہے ہیں!

متعلقہ مضامین

Back to top button