لبنان

لبنانی صدر میشل عون کا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: لبنان کے صدر میشل عون نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے اور اس کے حقوق کی بحالی کے لیے کام کرے۔

القدس پریس کو موصول ہونے والے ’’فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن‘‘ کی یاد میں ایک پیغام میں  انہوں نے مقدس مقامات کی حفاظت، القدس  شہر کو اقوام متحدہ کی موثرنگرانی میں رکھنے، اور ان کی آزادی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

صدر میشل عون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 194 میں بیان کردہ ’’حق واپسی‘‘ کے فلسطینیوں کی ان کے گھروں میں واپسی کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیا جہاں سے وہ بے گھر ہوئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کی زندگی کے حالات میں ڈرامائی طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔لبنان سمیت کئی ممالک میں کئی غیر معمولی بڑے بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے۔ جس کے منفی اثرات فلسطینی پناہ گزینوں کے خاندانوں پر پڑے ہیں جو 1948 سے وہاں موجود ہیں۔ ساتھ ہی ان لوگوں پر بھی جو شامی کیمپوں سے بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف عرب ممالک پر مبنی اسرائیلی اتحاد کا شیرازہ بکھر چکا ہے، اخبار اسرائیل ہیوم

لبنانی صدر میشل عون نے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک فلسطینی عوام کے مصائب میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ فلسطینی اب بھی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضے کے خلاف روز مرہ کی جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

دو سال پہلے لبنان ایک گہرے معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی آئی، اس کے نتیجے میں قوت خرید میں کمی اور ایندھن اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ 1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button