ریمدان بارڈر اپڈیٹ! ایم ڈبلیوایم قائدین کے اسلام آباد اور تہران میں مسلسل رابطوں کی بدولت زائرین ایران میں داخل
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے اور شعبہ امور خارجہ نے تہران میں دفتر مقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای رابط قائم کرکے فوری اس مسئلے کے حل کی کوششیں تیز کیں ۔

شیعیت نیوزـ : ریمدان بارڈر پر پاکستانی زائرین کو درپیش مشکلات، مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کی اعلیٰ قیادت اور شعبہ امور خارجہ کے تہران واسلام آباد رابطوں کی بدولت مسائل ہوگئے، زائرین ایران میں داخل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ریمدان بارڈر کے راستے زیارات مقدسہ کیلئے ایران جانے والے پاکستانی زائرین جنہیں ایرانی امیگریشن حکام نے ایران میں داخل نہیں ہونے دیا تھا 30 گھنٹے کھلے آسمان تلے رات گذارنے کے بعد اب ایران میں انٹری دے دی ہے ۔
کراچی سے 320 سے زائد اور اندرون سندھ سے 250 زائرین پر مشتمل دو قافلے گذشتہ دوروز میں گوادر کے راستے رمدا ن بارڈر پہنچے تھے جنہیں پاکستانی امیگریشن حکام نے کلیئر قرار دے کر پاکستان سے خارج کردیا تھا لیکن ایرانی امیگریشن حکام نے تہران سے کسی پیشگی حکم نامے کی عدم دستیابی کی بناء پر زائرین کو ریمدان سے داخل ہونے نہیں دیا اور انہیں تفتان سے انٹری کا مشورہ دیا۔
یہ نبھی پڑھیں: حکومت اور ریاستی ادارے ضیاء دور کی تاریخی غلطی دھرانے سے اجتناب کریں، علامہ مقصود ڈومکی
زائرین کی بڑی تعداد 30 گھنٹے پاکستان اور ایران کی سرحد کے درمیان کھلے آسمان تلے سخت سردی میں رات گذارنے پر مجبور رہے دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے اور شعبہ امور خارجہ نے تہران میں دفتر مقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای رابط قائم کرکے فوری اس مسئلے کے حل کی کوششیں تیز کیں ۔
الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم کے تہران اور اسلام آباد میں بروقت اور موثر رابطوں کے سبب ایرانی امیگریشن حکام نے پاکستانی زائرین کو ایران میں داخلے کی اجازت دے دی ہے ۔ علامہ راجہ ناصرعباس نے شیعیت نیوز کے ذرائع کو بتا یا کہ ہم نے ایرانی سفارت خانے سے بطور متعلقہ فورم رابطہ کیا اور مسئلہ جلد ازجلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے شعبہ امور خارجہ کے مرکزی سیکریٹری علامہ سید شفقت شیرازی نے تہران میں دفتر مقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای سے بھی فوری رابطہ قائم کرکے معاملے کی حساسیت اور زائرین کی مشکلات سے آگاہ کیا جنہوں نے اس معاملے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔
سفارت خانے کے بقول ہم ہر سطح پر مسلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریمدان بارڈر پر امیگریشن کے کوئی نئے افسر تعینات ہوئے ہیں جن کے پاس نیا نوٹیفکیشن نہیں پہنچا جس میں زائرین کا داخلہ مجاز قرار دیا گیا ۔
یہ نبھی پڑھیں: آج وہ دن ہے جب پوری دنیا کے مستکبر آپ کے مقابلے میں ہیں، آیت اللہ نوری ہمدانی
ہو لہذا اس کے بقول جب تک نیا نوٹیفکیشن نہیں آتا ہو زائرین کو داخل نہیں کرسکتانیز سفارتی حکام کے بقول ان قافلہ سالاروں کو ویزا بائی ایئر کے لیے جاری کیا گیا تھا، زمینی بارڈر سے داخلہ مجاز ہونے کے نوٹیفکیشن میڈیا میں وائرل ہیں لیکن بہرحال فیصلہ سازی سے اجراء تک کے عمل میں وقت لگتا ہے لہذا قافلہ سالاروں کو تاکید کی گئی تھی ویزا دیتے وقت کے بائی ایئر جائیں۔ ذمہ داران کے رابطے پر سفارت خانے نے مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن کیونکہ اس مسلئے کا تعلق متعدد اداروں سے ہے لہذا تاخیر ہوسکتی ہے۔ قافلہ سالاروں کو بھی ذمہ دارانہ روایہ اختیار کرنا چاہئے۔
شیعیت نیوز کوریمدان بارڈر سے موصولہ آخری اطلاعات کے مطابق کچھ دیر قبل ایرانی بارڈر امیگریشن حکام نے پاکستانی زائرین کو ایران میں داخل کرنا شروع کردیا ہے ۔ امید ہے کہ کچھ دیر میں تمام زائرین ایران میں داخل ہوجائیں گے اور اس کے بعد اپنی اگلی منزل قم المقدس روانہ ہوں گے۔