اہم ترین خبریںعراق

عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنےکے لئے 24 ہزار رضاکاروں نے اپنے نام لکھوائے

شیعیت نیوز: عراق کی رضاکارفورس حشدالشعبی کی سید الشہداء بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ملک کی سرزمین سے امریکی فوجیوں کو نکالنےکے لئے 24 ہزار رضاکاروں نے اپنے نام لکھوائے ہیں۔

سید الشہداء بریگیڈ کے میڈیا شعبے انچارج حسن عبد الہادی نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کو مزاحمتی گروہوں کی جانب سے کئی بار وارننگ دی جا چکی ہے اور اسی تناظر میں ملک کی سرزمین سے امریکی فوجیوں کو نکالنےکے لئے 24 ہزار رضاکاروں نے اپنے نام لکھوائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب عراق کے داخلی امور میں امریکہ کی مداخلت ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔ ملک سے امریکی فوجیوں کے نہ نکلنے کی صورت میں جنگ کے لئے رضاکاروں کو تیار کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے جہاد اور شہادت کے درجے پر فائز ہونے کے لئے سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی کا اصرار بڑھ گیا ہے کیونکہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد زندگی کی لذت ختم ہوگئی ہے۔

عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ عراق کے داخلی امور میں امریکہ کی مداخلت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور اب یہ مداخلت برداشت سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے بارے میں اسرائیل بالکل بے بس ہے، خفیہ ایجنسی موساد

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے جنگ کے اعلان کے وقت سے اب تک اس جنگ میں شریک ہونے والے 24 ہزار افراد اپنا نام اندارج کرا چکے ہیں اور اس میں عراق کے ہر جگہ کے لوگ شامل ہیں۔

دوسری جانب عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کے ہاتھوں متحدہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری قانونی فالواپ کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی ایرانی عدالتی وفد آج صبح بغداد پہنچا ہے۔

عرب ای مجلے العہد نیوز کے مطابق ایرانی اعلی سطحی عدالتی وفد کا استقبال عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین فائق زیدان نے کیا جس کا مقصد ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی امریکی دہشت گردانہ اقدام کے خلاف جاری قانونی کارروائی کا جائزہ لینا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button