اہم ترین خبریںعراق

عراقی فضائیہ اور حشد الشعبی نے داعش کے سات اڈوں تباہ کردیئے

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش کے سات اڈوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ صوبہ الانبار میں اس کا ایک سرغنہ ہلاک کر دیا گیا ہے۔

عراق کے فوجی انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائیہ نے صوبہ دیالہ میں حمرین کی پہاڑیوں میں داعش کے اڈوں پرشدید حملے کئے ہیں۔

عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں داعش کے سات اڈوں اور جنگی ساز و سامان کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ عراقی فوج کے انفارمیشن سینٹر نے اسی کے ساتھ بتایا ہے کہ عراقی فوج نے صوبہ دیالہ کے آبی صدا علاقے کے ذیابہ دیہات سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صوبہ الانبار میں داعش کے ایک سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراق نے دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کر دیا تھا تاہم اس دہشت گرد گروہ کی باقیات اب بھی عراق کے دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد صوبوں کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اور اکا دکا کارروائیاں انجام دیتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور اسلامی دنیا کے موضوع پر سربراہی اجلاس شہر جدہ میں منعقد ہوگا

دوسری جانب عراق میں صدر دھڑے کے رہنما نے انتخابی نتائج پر اعتراض کرنے والوں سے قانونی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے عراق میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے اقوام متحدہ کے رہنما جنین هنیس پلاسخارت کے بیان کو امید افزا قرار دیا ہے۔

صدر دھڑے کے لیڈر نے سبھی لوگوں سے تحمل سے کام لینے اور انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرنے کے لئے قانونی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی۔

مقتدی صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام ایک قومی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں تا کہ اس ملک میں امن و امان اور قانون کی بالا دستی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے انتخابات میں دھاندلی نہ ہونے کی جانب اشارہ کیا اس لئے عدالت کو چاہئیے کہ وہ ہونے والے احتجاج کے خاتمے کیلئے سیاسی دباو میں نہ آئے۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی بہت سی پارٹیوں اور انتخابی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج پراعتراض کرتے ہوئے نتائج کے اعلان میں شفافیت کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button