دنیا

قدس کی استشہادی کارروائی نے پورے اسرائیل میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطینی دارالحکومت قدس شریف میں گذشتہ روز انجام پانے والی استشہادی مزاحمتی کارروائی، جس میں کم از کم ایک غاصب صیہونی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے، اس استشہادی کارروائی سے غاصب صیہونیوں کے دلوں میں بیٹھنے والا خوف آج اسرائیلی اخباروں کی شہ سرخیوں کی زینت بنا رہا۔

صیہونی میڈیا کے بقول اس استشہادی مزاحمتی کارروائی کے باعث صیہونیوں کے دلوں میں پیدا ہونے والا ’’موت کا خوف‘‘ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض صیہونی حلقوں کو اس استشہادی مزاحمتی کارروائی کی جبکہ بعض کو اس میں استعمال ہونے والے اسلحے کی نوعیت نے لرزا کر رکھ دیا ہے، کیونکہ اس کارروائی میں شہید فادی ابو شیخدم کی جانب سے استعمال ہونے والا اسلحہ ’’کارلو مشین گن‘‘ کہلاتا ہے، جسے فلسطینی مزاحمت کار اپنی خفیہ ورکشاپوں میں خود ہی تیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بسیج کی وطن عزیز کے کونے کونے میں موجودگی باعث افتخار ہے، حجۃ الاسلام محمدرضا جباری

غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ منسلک معروف اخباروں کی آج کی شہ سرخیاں مندرجہ ذیل ہیں:

یدیعوت آحارونوت:
قدیمی حصے میں ہونے والی فائرنگ کے باعث شہر قدس میں شدید تناؤ
گذشتہ روز کی مزاحمتی کارروائی کے بعد مشرقی قدس کے اندر حماس کی حمایت میں ہزاروں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے

واللا نیوز:
سکیورٹی ہائی الرٹ؛ گذشتہ روز کی استشہادی مزاحمتی کارروائی سے متعلق تصاویر کی اشاعت کے بعد اس جیسی مزید مزاحمتی کارروائیوں کے وقوع کا خطرہ

ٹیلیویژن چینل 12:
قدس کی حالیہ استشہادی مزاحمتی کارروائی کے بعد (غاصب) یہودیوں سے ’’اپنے ملکوں کو واپس لوٹ جانے کا فلسطینی مطالبہ‘‘ زور پکڑ گیا

قدس مزاحمتی کارروائی جیسی دوسری کارروائیوں کے وقوع کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

معاریو:
حالیہ استشہادی مزاحمتی کارروائی کے بعد قدس سمیت پورے مغربی کنارے میں جھڑپیں

اسرائیل ہیوم:
صیہونی حکومت حماس کے ساتھ جاری کھیل ختم کرے، یا جنگ یا تمام محاذوں پر امن!

متعلقہ مضامین

Back to top button