اہم ترین خبریںایران

سکیورٹی کونسل کسی قوم کو سزا دینے میں پابندی کا ہتھکنڈا اپنانے کے حوالے سے پیش پیش رہی

شیعیت نیوز: ایران نے سکیورٹی کونسل کی طرف سے قوموں پر دباؤ ڈالنے کے لئے پابندی کے بے لگام استعمال کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سینيئر مندوب مجید تخت روانچی نے سکیورٹی کونسل میں اصلاحات کو ضروری بتایا ہے تاکہ اسے کسی قوم کو سزا دینے کے لئے پابندی کا سہارا لینے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کو بین الاقوامی سطح پر صلح کے قیام میں ناکام جبکہ کسی قوم کو سزا دینے میں پابندی کا ہتھکنڈا اپنانے کے حوالے سے پیش پیش رہی ہے۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ کونسل کے اختیارات قانون سے بالاتر نہیں ہیں اور وہ بین الاقوامی حقوق کو نظر انداز کرکے منمانے طریقے سے اقدام نہیں کر سکتی۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے منگل کے روز سکیورٹی کونسل میں اصلاحات کے موضوع پر ہوئے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یہ بات کہی۔

یہ بھی پڑھیں : سابق معاون خصوصی وزیر اعظم وپی ٹی آئی کے رہنمازلفی بخاری کی سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کی کارکردگی کے جائزہ سے پتہ چلتا ہے کہ اسکی بڑھی ہوئی نااہلی کی وجہہ سے اس کے وجود کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کی نااہلی بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہہ سے اس پر بھروسہ کم ہوا اور یہی بات اس میں اصلاحات کے عمل کو ناگزیر بناتی ہے۔

ایران کے سینیئر مندوب نے کہا کہ کونسل میں اصلاح کا اصل مقصد اسکی موجودہ نا اہلیت اور اسکے سامنے درپیش چلینجوں سے نمٹنا اور اسے حقیقت میں ایک مؤثر ادارہ میں تبدیل کرنا ہونا چاہیئے اور سب سے اہم بات اسے قانون کے دائرہ میں رہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سکیورٹی کونسل میں موجودہ عدم مساوات کو دور کرنے کے لئے اس کونسل میں مختلف علاقوں کی نمائندگی کے ساتھ اراکین کی تعداد میں اضافے کی حمایت کرتے ہیں لیکن اسے اپنے آپ میں ایک مستقل ہدف نہیں مانتے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کو انسانی حقوق کے خلاف جرائم میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا جوابدہ ہونا ہوگا، ایران

انہوں نے سکیورٹی کونسل کے اراکین کی تعداد میں اضافے کو دوسرے مسائل کی طرح اہم بتایا اور کہا کہ جس طرح اس کے رکن ملکوں کی تعداد میں اضافہ اہم موضوع ہے اسی طرح دوسرے مسائل بھی اہم ہیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ رکن ملکوں کی تعداد میں اضافے کے مد نظر دوسرے اہم مسائل کو نظر انداز کر دیا جائے۔

مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ ایران سکیورٹی کونسل میں منصفانہ نمائندگی کو بہت اہم مانتا ہے لیکن اسے اس ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کافی نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سکیورٹی کونسل میں مغرب کا اثر و رسوخ زیادہ ہے اور اسکے پاس ویٹو اختیارات رکھنے والے تین رکن ملک ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ مختلف ملکوں کے درمیان عدم مساوات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button