اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

بیت المقدس، فدائی حملے میں اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی، حملہ آورشہید

شیعیت نیوز: مقامی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے اندر دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو چاقو سے زخمی کرنے والے فلسطینی کو گولی ماردی گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس فدائی حملے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی ذرائع نے کہا کہ بدھ کومقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے اندر چھری کے حملے کے نتیجے میں دو قابض اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض پولیس اہلکاروں نے چاقو سے وار کرنے والے فلسطینی کو گولی ماری جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی کہ چاقو سے حملہ جس نے القدس میں قابض اسرائیلی پولیس اہلکار کے سرحدی محافظوں کو نشانہ بنایا۔ یہ فلسطینیوں کے گھروں پر قبضہ کرنے والی سیٹلمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر دفتر کے قریب پیش آیا۔

زخمی پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی ٹانگ اور سر میں کئی وار کیے گئے تھے، جب کہ دوسرے کے سر میں زخم لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حشدالشعبی کا سامراء کے شمال مغرب میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع

قابض اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ القدس  کے پرانے شہر میں چاقو سے حملے کے مرتکب کی عمر 16 سال ہے اس کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے اور اس کی شناخت ابھی واضح نہیں ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی  فوج نے بدھ کی شام کو مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان کے والد کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب کل بدھ کو قابض اسرائیلی  فوج نے فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن  محمد ماہر بدر کو جن کا تعلق  غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے کو ساڑھے 10 ماہ کی حراست اور جرمانے کے بعد رہا کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے رکن پارلیمنٹ محمد بدر کو گذشتہ جنوری میں الخلیل میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران  گرفتار کیا تھا۔

محمد ماہر بدر 1956 میں پیدا ہوئے۔ وہ اسلامی قانون میں بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔ایم پی بدر نے سفری پابندی کی وجہ سے ’’ویڈیو کانفرنس‘‘ کے ذریعے مصر کی عین شمس یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا دفاع کیا تھا۔

ماہر بدر نے 20 سال تک ہیبرون یونیورسٹی میں بطور لیکچرر کام کیا، یہاں تک کہ وہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button