دنیا

مزاحمتی سائبر گروپ کا اہم اسرائیلی تنصیبات پر کامیاب حملہ، بڑی مقدار میں حساس ڈیٹا ہتھیا لیا

شیعیت نیوز: متحدہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے ساتھ منسلک سائبر گروپ نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کامیاب سائبر حملہ کر کے صیہونی سائبر سکیورٹی کی ساکھ کو مٹی میں ملا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’’عصائے موسی‘‘ (Moses_Staff) نامی مزاحمتی سائبر گروپ نے غاصب صیہونی حکومت کی اہم تنصیبات سے متعلق بڑی مقدار میں حساس ڈیٹا ہتھیا لیا ہے۔

عرب ای مجلے المدن کے مطابق عصائے موسی نامی مزاحمتی سائبر گروپ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے سرور سے ہتھیائے جانے والے 22 ٹیرابائٹ حجم کے حامل اس حساس ڈیٹا میں اہم صیہونی مقامات کی 5 سنٹی میٹر فی پکسل پر مبنی انتہائی واضح تصاویر اور انواع و اقسام کے 3D نقشے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مزاحمتی سائبر گروپ کی جانب سے ان حساس صیہونی اطلاعات تک دسترسی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب غاصب صیہونی حکومت عالمی کمپنیوں کی جانب سے اپنے زیر کنٹرول مقبوضہ فلسطینی علاقے کی کم واضح سیٹلائٹ تصاویر کی اشاعت میں بھی روڑے اٹکاتی نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سامراج طاقتیں ایک نرم جنگ میں ہماری قوم کو اپنی صلاحیتوں سے غافل کرنا چاہتی ہیں

اسی مزاحمتی سائبر گروپ کی جانب سے 6 نومبر کے روز بھی متعدد اسرائیلی سروروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں اہم اسرائیلی فوجی افسروں کے ہمراہ صیہونی وزیر جنگ ببینی گینٹز کی تصاویر اور سال 2010ء میں اردن کی اعلی عسکری کمان کے ساتھ ببینی گینٹز کے مکتوبات سمیت بڑی اسرائیلی تجارتی کمپنیوں کی اہم دستاویزات تک بھی رسائی حاصل کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں مزاحمتی سائبر گروپس کی جانب سے صیہونی سروروں سے ہتھیائی جانے والی دوسری اہم دستاویزات میں اسرائیلی فوج کے ہزاروں اعلی افسروں کے ذاتی کوائف سمیت دوسری دفاعی معلومات بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ ایک عرصے سے غاصب صیہونی حکومت کے اہم سروروں پر مزاحمتی سائبر گروپس کے کامیاب حملوں کے بعد یدیعوت آحارونوت سمیت متعدد صیہونی روزناموں نے اسرائیلی حکام کے زبانی کھلے بندوں اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ (غاصب) صیہونی حکومت سائبر حملوں کے تباہ کن خطرات سے نمٹنے کی طاقت نہیں رکھتی۔

اس حوالے سے صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی کمیٹی برائے خارجہ امور و دفاع کو بریفنگ دیتے ہوئے صیہونی چیف آف آرمی اسٹاف ایویو کوخاوی کا بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ اس کے اقتصادی و سول اداروں و تنصیبات کے خلاف سائبر حملے ہیں جنہیں روکنے میں (غاصب) صیہونی حکومت بڑی طرح ناکام ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button