اہم ترین خبریںیمن

جارح سعودی اتحاد صوبہ حضرموت کے الخالدیہ فوجی اڈے سے بھی عجلت میں فرار

شیعیت نیوز: مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے انصاراللہ فورسز کی تیز پیشقدمی کے باعث یمن کے مشرقی علاقے میں واقع اپنا اہم الخالدیہ فوجی اڈےکو بھی خالی کر دیا ہے۔

عرب ای مجلے المصدر آنلائن کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے صوبہ حضرموت کے علاقے رماہ میں واقع الخالدیہ فوجی اڈہ کچھ ایسی جلد بازی میں ترک کیا ہے کہ وہاں موجود باقیماندہ سازوسامان مقامی چور سمیت کر لے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد سے متعلق فورسز الخالدیہ فوجی اڈے کو انتہائی عجلت میں چھوڑ کر اس وقت حجاز کی حدود میں جا پہنچی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے اس فوجی اڈے میں تعینات ملازمین کی تعداد بھی روز بروز کم کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی قیدیوں کے خلاف جارحیت پر صنعا حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی خط

دوسری جانب یمن پر جارح سعودی اتحاد کے ہوائی حملوں میں 19 عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

سبا نٹ کے مطابق، سعودی بمبار طیاروں اور توپ خانے نے منگل کے روز مشرقی اور مغربی یمن پر دو مرتبہ حملے کئے جس میں کم از کم 4 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔

جارح سعودی فوج کی توپخانوں نے یمن سے ملے سرحدی علاقے ’الرقو‘ پر گولہ باری کی جس میں ایک عام شہری شہید اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔ اسی طرح سرحدی علاقے ’شدا‘ پر سعودی فوج کے توپخانے سے حملے میں 4 زخمی ہوگئے۔

صوبے الحدیدہ کے کئی اہم علاقوں سے سعودی عناصر کی پسپائی کے چار دن بعد منگل کے روز سعودی بمبار طیاروں نے صوبۂ حدیدہ کے ’حیس‘ علاقے پر شدید بمباری کی جس میں کم از کم ‏عام شہری شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

الحدیدہ پر سعودی اتحاد کی بمباری اسٹاکہوم معاہدے کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔

ان حملوں کے علاوہ سعودی اتحاد نے بمبار طیاروں اور ڈرون سے صوبۂ مآرب کے ’الجوبہ‘ پر 9 بار اور ’صرواح‘ پر 3 بار بمباری کی، جس میں یمنی فوج اور عوام رضاکار فورس انصاراللہ کے جوانوں کو کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button