اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غرب اردن، صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ہے۔

عرب چوبیس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح شمال مغربی اردن کے طوباس علاقے میں ہونے والی جھڑپ میں صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر یلغار کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب انتہا پسند صیہونیوں نے شمالی نابلس کے برقہ دیہات کے قریب رہنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا اور ان پر پتھر برسائے جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

صیہونی حکومت انیس سو سڑسٹھ سے غرب اردن پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور اس وقت اس علاقے پر پانچ لاکھ سے زیادہ صیہونی انتہا پسند قابض ہیں جبکہ غرب اردن کے کل فلسطینیوں کی تعداد تیس لاکھ سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونیوں کی طبی غفلت

واضح رہے کہ مغربی کنارے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی دارالحکومت قدس شریف میں بھی قابض صیہونی فوجیوں و غاصب یہودی آبادکاروں کے خلاف فلسطینی مسلح مزاحمت میں گزشتہ چند ہفتوں سے تیزی آ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز ہی قدس شریف میں نامعلوم مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے کئی ایک غاصب صیہونی زخمی ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ غاصب اسرائیلی یہودیوں نے سال 1967ء سے عالمی مخالفت و اقوام متحدہ کی مذمتی قراردادوں کے سائے میں فلسطینی مغربی کنارے پر نہ صرف ناجائز قبضہ جما رکھا ہے بلکہ ان کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جانے کے ساتھ ساتھ انواع و اقسام کے بہانوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فلسطینی اراضی پر بھی مسلسل قبضہ جمایا جا رہا ہے۔

آخری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت فلسطینی مغربی کنارے میں 5 لاکھ سے زائد غاصب یہودی غیرقانونی طور پر آباد جبکہ لاکھوں فلسطینی ناجائز طور پر بے دخل کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button