ایران

ایران کا سعودی عرب کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کی امید ظاہر

شیعیت نیوز: ایران نے سعودی عرب کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کی امید ظاہر کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کو اس بات کا انتظار ہے کہ ریاض مذاکرات شروع کرنے کے تعلق سے سنجیدہ عزم ظاہر کرے۔

انہوں نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے اس دعوے کا ذکر کیا جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کو مؤثر بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اتفاقات رونما نہیں ہوئے اور ہم مذاکرات شروع کرنے کے لئے سعودی عرب کے سنجیدہ عزم کا انتظار کر رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سے پہلے ہوئے مذاکرات میں آپسی دلچسپی اور خطے سے مربوط معاملوں پر تبادلۂ خیال ہوا لیکن کوئی نیا موضوع ایجنڈے میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی جنگی قیدیوں کی شہادت

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے دورہ ایران کی تاریخ کا اعلان کیا گیا اور وہ جلد ہی تہران کا دورہ کریں گے۔

خطیب زادہ نے بتایا کہ گروسی اس دورےکے دوران ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تکنیکی تعلقات صحیح راستے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے دورہ ایران کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسٹر گروسی کے ایٹمی توانائی کی تنظیم اور ویانا میں ایرانی سفارت خانے کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گروسی کو تہران کے سفر کی دعوت دی گئی ہے اور اور وہ انشاء اللہ جلد ہی ایران روانہ ہوں گے اور ہم ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button