اہم ترین خبریںیمن

سعودی فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی جنگی قیدیوں کی شہادت

شیعیت نیوز: یمن کی قومی نجات حکومت کی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی کرائے کے فوجیوں نے اس ملک کے مغربی ساحل پر 10 یمنی جنگی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی قیدیوں کے امور کی نگراں قومی کمیٹی نے یمن کے مغربی ساحل پر سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے 10 جنگی قیدیوں کو پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی قیدیوں کے امور کی نگراں قومی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی کرائے کے فوجیوں نے ہفتے کے روز 10 جنگی قیدیوں کو پھانسی دے دی۔

یاد رہے کہ کمیٹی نے یمنی قیدیوں کی پھانسی کو ایک وحشیانہ اور جارحانہ فعل قرار دیا جو واضح ترین حقوق، اخلاقیات اور مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زینبِؑ امام رضاؑ کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی دردناک شہادت

کمیٹی نے زور دے کر کہاکہ ہم قیدیوں کو پھانسی دینے کے جرم کی مذمت کرتے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ عمل کرائے کے فوجیوں کے جرم کی گواہی اور ان کے امریکی، اماراتی اور سعودی آقاؤں کے لیے ایک شرمناک عمل ہے۔

یمنی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی نے مزید کہاکہ قیدیوں کے خلاف جرائم کا اعادہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ جارح ممالک اور کرائے کے فوجیوں کی طرف سے قبضے اور ان کے جرائم کے خلاف کھڑے ہونے والوں سے انتقام لینے کے لیے ایک منظم سازش ہے، ہم قیدیوں کے خلاف اس جرم کی مذمت قانونی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں جن کا تعلق مغربی کنارے میں کرائے کے فوجیوں اور ان کے حمایتی ممالک پر ہے۔

کمیٹی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے یمن اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس فعل کی مذمت کریں اور قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کریں ،یمنی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی نے مزید کہاکہ ہم اقوام متحدہ اور اس سے منسلک اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قیدیوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button