ایران

ایران کے صوبہ ہرمزگان میں 4۔6 کی شدت کا زلزلہ، اب تک 2 افراد جاں بحق اور 47 زخمی

شیعیت نیوز: ایران کے صوبہ ہرمزگان میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4۔6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تہران یونیورسٹی کی انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کا زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ یہ زلزلہ بروز اتوار کو 15بجکر 36 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سیکل پر 4-6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 18 کلومیٹر ہے۔

زلزلے کا مقام اور مرکز 26.80 شمال اور 55.87 مشرق ہے جو صوبہ ہرمزگان میں محسوس کیا جاتا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے علاقے لافت جو ہرمزگان سے 15 کلومیٹر دور ہے اور علاقے سوزا جو ہرمزگان سے 20 کلومیٹر دور ہے اور علاقے گھان جو ہرمزگان سے 27 کلومیٹر دور ہے، میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آج ایران اسرائیل،امریکہ اور برطانیہ جیسی جابر طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہے، شہریاری

زلزلے کے جھٹکے صوبہ فارس اور صوبہ کرمان میں بھی محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کی گہرائی 15 کلو میٹر زمین کے اندر بتائی گئی ہے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ میناب اور قشم میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امدادی ٹیمں متاثرہ علاقوں ميں پہنچ گئی ہیں۔

دوسری طرف ایران کے نائب صدر محمد مخـبر صوبہ ہرمز گان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کل رات بندر عباس پہنچ گئے۔ اس سفر میں وزیر صحت ، وزير بجلی اور وزیر داخلہ بھی نائب صدر کے ہمراہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نائب صدر بندر عباس پہنچنے کے بعد فین کے علاقہ میں پہنچ گئے جو زلزلہ کا مرکز تھا ۔ صوبہ ہرمزگان کے گورنر پہلے ہی فین کے علاقہ میں موجود تھے۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے طویل عمارتیں لرزنے لگیں اورلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ابھی تک جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button