اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھی مفتی عزیزالرحمان کا طالبعلم زیادتی کیس، گواہاں عدالت طلب

پولیس چالان کے مطابق مفتی عزیزالرحمان نے امتحان پاس کروانے کا لالچ دیکر طالبعلم کیساتھ متعدد بار بدفعلی کی۔

شیعیت نیوز: مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھی مفتی عزیزالرحمان کا طالبعلم زیادتی کیس، گواہاں عدالت طلب ،لاہور کے مدرسے کے طالبعلم کیساتھ بدفعلی کیس کی سماعت ہوئی۔ کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس پر سماعت کی۔

مفتی عزیزالرحمان کو جیل سے لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے 29 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔

مفتی عزیزالرحمان اور اس کے پانچ بیٹوں کیخلاف فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ مفتی عزیز الرحمان اور ان کے بیٹے الطاف الرحمان، عتیق الرحمان، عطاالرحمان، وسیع الرحمان اور لطیف الرحمان مقدمہ میں ملوث ہیں۔ ان کا ساتھی ملزم عبداللہ بھی مقدمہ میں نامزد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اپنےپالتودہشتگردوں کومعافی دیتی ہے اور لاپتہ شیعہ عز اداروں کے اہل خانہ پر تشدد کرتی ہے،علامہ امین شہیدی

مفتی عزیزالرحمانٰ کے بیٹے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ مفتی عزیزالرحمان کے بیٹوں پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ مفتی عزیزالرحمان کیخلاف مدرسہ کے طالبعلم سے بدفعلی کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج ہے۔ پولیس چالان کے مطابق مفتی عزیزالرحمان نے امتحان پاس کروانے کا لالچ دیکر طالبعلم کیساتھ متعدد بار بدفعلی کی۔

ویڈیو فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم کا طالبعلم سے بدفعلی کرنا ثابت ہوتا ہے۔ مفتی عزیرالرحمان کی وائرل ویڈیو کے ذریعے متاثرہ لڑکے نے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button