اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی کا دیالہ کی حمرین پہاڑیوں میں داعش دہشت گرد کے خلاف سیکورٹی آپریشن

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک سے داعش کے مکمل خاتمے کے لئے دیالہ کی حمرین پہاڑیوں میں اس دہشت گرد گروہ کے خلاف سیکورٹی آپریشن انجام دیا۔

عراق کی این آر ٹی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی فورسز نے دیالہ میں داعش گروہ کے عناصر کو پکڑنے کے لئے بغداد کرکوک روڈ، قرہ تبہ روڈ اور دیالہ میں حمرین کے پہاڑی علاقوں میں آٹھ مقامات سے سیکورٹی آپریشن انجام دیا۔

اس بیان کے مطابق یہ آپریشن، عام شہریوں کے خلاف داعش کے باقیات کی کارروائیوں اور دشمن کی سرگرمیوں کے بارے میں ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر انجام دیا گیا۔ اس کارروائی میں عراقی فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔

عراق نے دوہزار سترہ میں داعش کے خلاف جنگ ختم ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اس دہشت گرد گروہ کے عناصر دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد کے بعض علاقوں میں اب بھی موجود ہیں اور گاہے بگاہے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج کا صوبے حماہ کے مغربی علاقوں میں دہشت گرد جبہت النصرہ کے خلاف آپریشن

دوسری جانب تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے بچے کھچے عناصر نے عراق کے صوبے نینوا کے موصل شہر میں نفوذ کی کوشش کی جسے رضاکار فورس حشد الشعبی نے ناکام بنا دیا۔

الفرات نیوز کے مطابق، تکفیری دہشت گردوں نے اتوار کے روز صوبے نینوا کے کچھ علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی جسے حشد الشعبی نے ناکام بنا دیا۔ داعش نے موصل کے الحضر اور شہر کے کچھ جنوبی علاقوں میں بھی درآنے کی کوشش کی تھی۔

اس کارراوئی کے دوران حشد الشعبی اور داعش کے بیچ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تکفیری عناصر فرار کرنے پر مجبور ہوئے۔

اس سے پہلے حشد الشعبی نے گذشتہ ہفتے صوبے صلاح الدین میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کارروائی میں حشد الشعبی نے داعش کے کئی مخفی ٹھکانوں کا پتہ لگا کر اسے تباہ کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کئی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button