اہم ترین خبریںایران

اسرائیل جنگ شروع کرنا چاہے کر دے، ختم ہم کریں گے، جنرل امیر حاجی زادہ

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس ڈویژن کے کمانڈر جنرل امیر حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون دشمن کی آنکھ کا کانٹا بن گئے ہیں اور دشمنوں نے برسوں تک ایرانی اسلحہ پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے۔

یہ بات جنرل امیر علی حاجی زادہ نے شہید طہرانی مقدم کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جو ہمارے میزائلوں کے بارے میں مذاکرات کرنے کی بات کہہ رہا ہے یا جو اسلامی جمہوریہ کے ڈرون طیارے اس کی آنکھ کا کانٹا بن گئے ہیں اور وہ یہ سب کچھ محدود کرنے کی بات کررہا ہے تواس سے ہماری طاقت و توانائی کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے برسوں سے ہم پراسلحہ جاتی پابندیاں عائد کیں لیکن ان کی کوششیں لاحاصل رہی ہیں۔

جنرل امیر حاجی زادہ نے دشمنوں کی جانب سے تمام آپشن میز پر ہونے کی دھمکی دہراتے رہنے کے بارے میں کہا کہ اس وقت دنیا میں موجود تمام حکومتوں میں صرف صیہونی حکومت ہے جو اپنی بقا ، اپنے وجود اوراپنی زندگی جاری رکھنے کی بات کرتی ہے اوراس کے لئے سوچتی ہے لہٰذا ایسی حکومت جو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہو اسے نابود ہونا ہی ہے اور ایسی حکومت کسی دوسرے ملک کے بارے میں بات نہیں کرسکتی اور اس وقت وہ جو دھمکیاں دے رہی ہے وہ زیادہ تر اندرونی مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب 2006 سے اسلامی مزاحمت کے خلاف جنگ لڑرہا ہے، سید حسن نصر اللہ

انہوں نے بتایا کہ ایران نے میزائل اور ڈرون کی تیاری میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں اور اس کے پاس ہزاروں کلومیٹر دور تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جو صیہونی حکومت اور اس کے مغربی آقاؤں کے لئے پریشانی اور تشویش کا باعث ہے۔

ایران نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ اپنی دفاعی طاقت پر کسی سے کوئی بات نہیں کرے گا اور ہمارا میزائلی پروگرام دفاعی مقاصد کے لئے ہے۔ ایران نے اسی طرح ڈرون طیارے بنانے کے میدان میں بھی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارے موجود ہیں جن کو ابھی حال ہی میں ذوالفقار چودہ سو فوجی مشقوں کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔

ایرانی جنرل نے کہا کہ صیہونی حکام جانتے ہیں کہ وہ جنگ تو شروع کرسکتے ہیں لیکن ختم ہم ہی کریں گے اور وہ صیہونی حکومت کی نابودی ہے اور اگر اس نے ہمیں اس کا موقع دیا تو یہ صیہونیوں کی آخری حکومت ہوگی اوریقینا ان کی تباہی کی تاریخ مزید نزدیک آجائے گی اوروہ بہت پہلے ختم ہو جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button