فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کی برسی پر فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج کا تشدد، 46 زخمی

شیعیت نیوز: مرحوم فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کی ویں برسی کے موقعے پر مقبوضہ مغرب کنارے کے وسطی شہر رام اللہ البیرہ میں نکالی جانے والی ایک ریلی پر قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 46 فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ہلال احمر سوسائٹی نے رپورٹ میں بتایا کہ اس کے عملے نے آنسو گیس سے 26 اور ربڑ کی گولیوں سے 14 زخمیوں کا علاج کیا۔ ان میں سے بعض کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں جس پر انہیں رام اللہ کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرنے، منتشر ہونے اور دیگر کی وجہ سے 6 چوٹیں ریکارڈ کی گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے درجنوں نوجوانوں پر ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جو ’’بیت ایل‘‘ یہودی بستی کی طرف مارچ کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوجیوں نے یاسرعرفات کی برسی پر مظاہرین کو گھیرے میں لے کر ان پر گھات لگا کر شیلنگ کی اوران میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کے ڈرون طیارے نے غیرمعمولی بلندی پر پرواز کی، اسرائیلی ریڈیو
دوسری جانب کل جمعرات کو قیدیوں کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر ناہد الفاخوری نے اعلان کیا کہ اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 113 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے مقداد القواسمی نے دشمن پر بھوک ہڑتال کے ذریعے فتح حاصل کرتے ہوئے رہائی حاصل کرلی ہے۔
الفاخوری نے مختصر بیانات میں اس بات کی تصدیق کی کہ قدس پریس نے قیدی مقداد القواسمی کو اگلے فروری میں رہا کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ حماس کی اسیر قیادت اور اسرائیلی حکام کے طویل مذاکرات کے بعد القواسمی نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ دوسری طرف قابض حکام نے اسیر القواسمی کی قید کی سزامیں مزید توسیع نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
حماس کے قیدیوں کے لیے سپریم لیڈر شپ کمیٹی کے سربراہ سلامہ القطاوی، اور باڈی کے خارجہ امور کے اہلکار مصعب ابو شخیدم نے بہادر قیدی مقداد القواسمی سے ملاقات کی اور ان کی صحت دریافت کی۔
گذشتہ جمعرات کو اسرائیلی استغاثہ نے قواسمی کے خلاف انتظامی حراست کا حکم جاری کیا اور انہیں کابلان اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ سے راملہ جیل کلینک منتقل کر دیا۔