اہم ترین خبریںایران

امریکہ کو ایران کےخلاف تمام ظالمانہ پابندیوں کو یکجا ختم کرنا ہو گی، سعید خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف تمام ظالمانہ پابندیوں کو یکجا ختم کرنا ہوگا اور ایران کو ضمانت دینا ہوگی کہ کوئی بھی امریکی حکومت دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مجاز نہیں ہوگی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو سمجھنا چاہیئے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا حصہ نہیں ہے، لہذا وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شامل دیگر ارکان کی طرف کوئی بات منسوب نہیں کرسکتا اور نہ ہی وہ کسی قسم کی درخواست دے سکتا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کو سب سے پہلے اپنا اعتماد بحال کرنا چاہیئے اور اپنی برادری ثابت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کی موجودہ حکومت کی باتیں بہت زیادہ سنی ہیں لیکن کسی عملی اقدام کا مشاہدہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات میں ایران کی بنیادی ترجیح پابندیوں کا خاتمہ ہے، علی باقری کنی

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے خلاف اپنی ظالمانہ پابندیوں کو یکجا ختم کرنا ہوگا اور یہ ضمانت دینا ہوگی کہ امریکہ کی کوئی حکومت معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی مجاز نہیں ہوگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور افغانستان کے درمیان سفر کو عادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ احمد مسعود کے دورہ ایران سے کابل حکومت کا آگاہ کیا گيا ہے اور احمد مسعود کے دورہ تہران کے بارے میں کابل میں افغانستان کے تمام گروہوں کو اطلاع دی گئی ہے، ایران افغانستان میں پائیدار امن و صلح کا خواہاں ہے اور افغانستان میں پائیدار امن و صلح کے لئے افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔

انہوں نے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر کے دورہ افغانستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں انجام پذیر ہوا ہے اور ایران کی طرف سے افغان عوام کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button