عراق

جنوبی عراق میں امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ بم حملے کی نذر

شیعیت نیوز: جنوبی عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایک کانوائے کے راستے میں بم حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

دہشت گرد امریکی فوج کے لاجسٹک کانوائے کے راستے میں یہ بم حملہ پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ دیوانیہ میں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بم ایک پیکٹ میں چھپایا گیا تھا جو اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب دہشت گرد امریکی فوج کا لاجسٹک کانوائے وہاں سے گزر رہا تھا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عراقی ای مجلے شفق نیوز کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے الدیوانیہ میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے جا ٹکرایا جس سے قافلے میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔

ٹیلی گرام چینل صابرین کے مطابق، اصحاب الکہف کے نام سے سرگرم ایک عراقی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کی بغداد میں عراق کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

عراقی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ذیقار، دیوانیہ اور بابل میں بھی متعدد امریکی فوجی قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

عراق کے عوام اور مختلف سیاسی دھڑے، اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی امریکی فوج کے انخلا کی قرارداد پاس کرچکی ہے۔

یاد رہے جنوری 2020ء میں بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی ڈرونز کے دہشت گردانہ حملے میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف نبرد آزما سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی عراق کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس شہید ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اسی سال فروری میں بھاری اکثریت سے ایک بل منظور کیا تھا جس میں امریکہ سمیت غیر ملکی افواج کے جلد از جلد انخلاء پر زور دیا گیا تھا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اس انخلاء کو یقینی بنائے۔ اس مقصد کیلئے اب تک عراقی اور امریکی حکام میں اسٹریٹجک مذاکرات کے چار دور منعقد ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button